28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بجلی سی پی ایس یو۔ این ٹی پی سی اپنے سبھی 45 اسپتالوں / ہیلتھ یونٹوں کا استعمال كووڈ -19 کے مریضوں کے علاج کے لئے کر رہا ہے

Urdu News

نئی دہلی، بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مسٹر آر کے  سنگھ کی اپیل  کو قبول کرتے ہوئے  بجلی کی وزارت کے تحت عوامی شعبے کی مرکزی کمپنی (سی پی ایس یو) این ٹی پی سی لمیٹڈ پرکورونا وائرس (كووڈ -19) کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بلا رکاوٹ بجلی  کی فراہمی کو یقینی بنانے اور انسانی راحتی  اقدامات کے لئے اپنے بنیادی ڈھانچے اور سی ایس آر فنڈ استعمال دونوں ہی کام سرگرمی کے ساتھ کر رہا ہے ۔

عالمی وبا كووڈ -19 کے خلاف اپنی چوکسی میں اضافہ کرتے ہوئے این ٹی پی سی  پہلے  سے ہی اپنے 45 اسپتالوں / ہیلتھ  یونٹس کا استعمال آئسولیشن  سہولیات کے  لئے کر چکا ہے اور اس طرح کے معاملات کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے لئے  طبی عملے کے لئے ضروری آلات کی خریداری کر چکا ہے ۔ تمام اسپتالوں / صحت یونٹس میں آکسیجن کی فراہمی سمیت تقریباً 168 آئسولیشن بیڈز  تیار کئے گئے ہیں اور ضرورت کی بنیاد پر 122 بیڈ دستیاب کرائے جا سکتے ہیں ۔ كووڈ معاملوں سے نمٹنے کے لئے دہلی کے بدرپور واقع اسپتال اور اڈیشہ کے سندرگڑھ کے میڈیکل کالج اسپتال سمیت دو اسپتال ریاستی حکومتوں کے استعمال کے لئے تیار کئے گئے ہیں ۔

ضروری صحت کی دیکھ بھال کے سامان کی دستیابی اور ان تک پہنچ موجودہ وقت کی ضرورت ہے،  اس لئے آلات کی خریداری کے لئے کے تقریباً 3 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔ اس وقت این ٹی پی سی  کے پروجیکٹ  اسپتالوں میں 7 وینٹی لیٹر ہیں ۔ مختلف اسپتالوں کے لئے وینٹی لیٹر سمیت 18 جدید ترین  ایمبولینس، 18 اضافی وینٹی لیٹر اور 520 آئی آر تھرمامیٹر خریداری کے عمل میں ہیں ۔

ذاتی تحفظاتی آلات (پی پی ای) اور  ہینڈ سنیٹائزیشن اس خطرناک  کورونا  وائرس کے خلاف سب سے بڑی روک تھام  نظام  کے طور پر ابھرے ہیں، اس لئے این ٹی پی سی نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے جاری ٹیسٹ، علاج اور نقل و حمل سے متعلق ہدایات سبھی سی ایم او کے  ساتھ  مشترک کی ہیں ۔ طبی عملے کو ذاتی تحفظاتی آلات (پی پی ای) کے استعمال کے بارے میں ویڈیو کال کے ذریعے بھی تربیت دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ 1200 پی پی ای کٹ، 120000 سرجیکل  ماسک اور 33000 سے زیادہ دستانے، 5000 ایپرن، 8000 شو  کور اور 535 لیٹر سنیٹائزر سبھی  پروجیکٹ اور اسٹیشنوں کو بھیجے گئے ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001PO4D.jpg

اس  وقت  روک تھام سب سے  ضروری  قدم  کے طور پر ابھری ہے اس لئے این ٹی پی سی کی کئی یونٹوں نے روک تھام اور امدادی کاموں کی ذمہ داری لی ہے اور اب تک اس مقصد کے لئے 3.50 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔

كورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومتوں کو مدد دینے کی اپنی پہل کے تحت  این ٹی پی سی بھدرك میں 120 بستروں والے سالند ی اسپتال کا کرایہ برداشت کرنے اور كووڈ -19 کیئر سینٹر کو ہموار طریقے سے چلانے کے لئے اسپتال میں منظم  طبی اور ا نیم طبی  اہلکاروں کے رہنے اور کھانے کے انتظام میں  مدد دینے کے لئے ہر مہینہ 35 لاکھ روپے کا تعاون دے کر اوڈیشہ حکومت کی مدد کر رہا ہے۔كووڈكیئر سینٹر کو چلانے اور دیکھ بھال کے لئے 1.05 کروڑ روپے کے کل مالی امداد سمیت 3 ماہ کے لئے مالی امداد کی جائے گی ۔

اتنا ہی نہیں، این ٹی پی سی اس وبا سے نمٹنے کے لئے طبی  امداد اور پی پی ای،  کھانے کے  پیکٹوں کی تقسیم کا بندوبست کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ / مقامی حکام کو 6.36 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کر رہا ہے ۔ اس  کے علاوہ اپنی  کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے  تحت این ٹی پی سی ریہند نے محروم خاندانوں میں تقسیم کے لئے 17 لاکھ روپے قیمت کے 2800 بوری اناج اور خوردنی اشیاء کے پیکٹ ضلع انتظامیہ کے سپرد کئے ہیں ۔ این ٹی پی سی وندھیاچل نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، سنگرولی کو راحتی اقدامات کے لئے مالی امداد کے طور پر 25 لاکھ روپے دیئے ہیں  ۔

كووڈ -19 کا مقابلہ کرنے کے لئے بھارت کی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سی ایس آر فنڈ کا استعمال کرنے کے موقع کا استعمال کرتے  ہوئے این ٹی پی سی نے  عالمی وبا كووڈ -19 کے خلاف چوکسی   میں اضافہ کرتے ہوئے پی ایم كیئرس فنڈ میں 250 کروڑ روپے کا اہم تعاون دیا ہے ۔ اس کے علاوہ کمپنی کے ملازمین کی تنخواہ کے تعاون کے طور پر 7.50 کروڑ روپے کی رقم بھی پی ایم كیئرس فنڈ میں جمع کی گئی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More