نئی دہلی، مخلوط ہائبرڈ اور بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کو اندرون ملک فروغ دینے کے مقصد سے حکومت ہند نے 2011 میں بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کیلئے نیشنل مشن کی منظوری دی تھی۔ بعد میں 2013نیشنل الیکٹرک موبیلیٹی مشن پلان 2020 کو منظرعام پر آیا۔ یہ مشن پلان ملک میں ایندھن کی بچت اور ماحولیاتی آلودگی کو دیکھتے ہوئے مرتب کیاگیا تھا۔ ہائبرڈ اور بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کو اجتماعی طور پر ایکس ای وی ایس کا نام دیا گیا ہے۔
ہائبرڈاورالیکٹرک موٹر گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دینے اور ان کی مسلسل ترقی کو یقینی بنانےاور اس مشن کی پیروی میں کی جانے والی کارروائی کےتحت بھاری صنعتوں کے محکمے نے ایک اسکیم مرتب کی ہے، جس کا نام ہے ایف اے ایم ای انڈیا(یعنی ہندوستان میں ہائبرڈ اور الیکٹرک موٹر گاڑیوں کو تیزی سے اپنانےاور تیار کرنے کی اسکیم)۔یہ اسکیم ابتدائی طور پر پہلی اپریل 2015 سے 2 سال کیلئے بنائی گئی تھی، جو اس کا پہلا مرحلہ تھا۔ اس کےعلاوہ بجلی کی وزارت کے بیورو آف انرجی ایفشینسی نے مطلع کیا کہ بجلی کی وزارت نے مسافرکاروں کیلئے کم خرچ ایندھن کو بھی نوٹیفائی کیا ہے۔
ایف اے ایم ای اسکیم کے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق اس اسکیم کاپہلے مرحلے کے نتیجے اور اس سےحاصل ہونےوالےتجربے کی بنیاد پر مناسب جائزہ لیا جائےگا۔ ایف اے ایم ای اسکیم کا پہلا مرحلہ جو یکم اپریل 2015سے ابتدائی طورپر دو سال کیلئے تھا، اس میں 6 مہینے کی توسیع کرکے اسے 30 ستمبر 2017 کر دیا گیا ہے۔اس میں ایک معمولی سی تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ اسکیم کے تحت مائلڈ ہائبرڈ ٹیکنالوجی کیلئے فراہم فائدے پہلی اپریل 2017 سے ختم کر دیئے گئے ہیں۔
بجلی کی وزارت نے مطلع کیاہے کہ الیکٹرک موٹر گاڑیاں اور ہائبرڈ موٹر گاڑیوں کے پلک کو اپنی بیٹریوں کو چارج کرنے کیلئے گر ڈ سے بجلی ملےگی۔ ملک کے پاس اس وقت وافر مقدارمیں یہ صلاحیت موجود ہے۔
بھاری صنعتوں اور سرکاری کارخانوں کی وزارت کے وزیر مملکت جناب بابل سپریو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔