25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بجلی کے مرکزی وزیرنے بہارمیں سہرسہ میں کشن گنج ، دربھنگہ 400 کلوواٹ کی ٹرانسمیشن لائن کے ایل آئی ایل اوکی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھا

Urdu News

نئی دہلی: بجلی اور نئی قابل تجدیدتوانائی کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) جناب آرکے سنگھ نے ورچوول ایونٹ کے ذریعہ بہارمیں سہرسہ میں کشن گنج دربھنگہ 400کلوواٹ ٹرانسمیشن لائن کی ایل آئی ایل اوکی تعمیرکاسنگ بنیادرکھا۔ 100کروڑروپے مالیت کے پروجیکٹ کی عمل درآمد کرنے والی ایجنسی پاورگرڈ لمیٹڈ ہے ۔ جو بجلی کی وزارت کے تحت ایک مرکزی انڈرٹیکنگ ہے ۔

پاورگرڈ کے لئے اس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جناب سنگھ نے کہاکہ مہاراشٹرنے ہرریاست اور خطے کو خصوصاًبہارکونیشنل گرڈ کے ساتھ جوڑنے میں اہم رول اداکیاہے ۔ بین علاقائی ترسیلی نظام نے سستی شرحوں پردیگرریاستوں سے بجلی کی سپلائی کی رسائی میں بہارکی کافی مدد کی ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ کشن گنج ،دربھنگہ 400کلوواٹ ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ کی تکمیل سے سوپول ، کھگڑیااوربیگوسرائے ضلعوں سمیت سہرسہ ضلع کی بجلی کی صورتحال بہترہوگی ۔شمالی بہارکا کم وولٹیج کا مسئلہ بھی خاطرخواہ ڈھنگ سے حل کرلیاجائے  گااور قابل بھروسہ بجلی سے مذکورہ ضلعوں کو فائدہ پہنچے گا۔

سہرسہ بہارکے انتہائی شمالی حصہ میں واقع ہے اورنیپال سے پانی کے بہاوکی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ علاقہ ہے ۔ شمالی بہارکے علاقے کی بجلی کی صور تحال کوبہتربنانے کے لئے سہرسہ میں پاورگرڈ کے ذریعہ 132/220/400کے وی اسٹیشن قائم کیاجارہاہے ۔سب اسٹیشن کو 400کے وی کشن گنج ، پٹنہ لائن کے ذریعہ پٹنہ ۔ کشن گنج کے ساتھ جوڑاجائے گا۔ کشن گنج اورپٹنہ دونوں ہی سہرسہ سے کافی دورہیں اورکئی اہم دریاکراسنگ لوکیشن کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائن فطری طورپرکافی اہم ہے ۔ سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے شمالی بہارکی بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیاتھا اوریہ فیصلہ کیاگیاکہ دربھنگہ کے ساتھ سہرسہ 400کی وی سب اسٹیشن کے لئے مزید کنکشن فراہم کیاجائے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More