15.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بجلی کے وزیر مملکت جناب راج کمار سنگھ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی کے چوتھے یوم تاسیس کی تقریبات کی صدارت کی

Power Minister chairs the 4thFoundation Day celebrations of National Institute of Solar Energy, Gurugram
Urdu News

نئی دہلی، بجلی ، نئی اور قابل تجدید توانائی کے   مرکزی وزیر مملکت جناب راج کمار سنگھ نے   آج یہاں گروگرام میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی  (این آئی ایس ای) کے  چوتھے یوم تاسیس  کے موقع پر منعقدہ تقریبات کی صدارت کی ۔ یوم تاسیس کی  ان تقریبات کا انعقاد  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی کے کیمپس میں کیا گیا تھا۔

 تقریب کے دوران موجود  سائنس دانوں ، محققین اور دیگر مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے  جناب راج کمار سنگھ نے کہا کہ این آئی ایس ای کو عالمی معیار کے تحقیق  و ترقی ، ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن کے ذریعہ شمسی توانائی کے شعبے میں دنیا کے سر فہرست ادارے کے طور پر خود کو  قائم کرنے کا عزم  کرنا چاہیے ۔اسی طرح این آئی ایس ای کو مہارت کے مرکز کے طور پر بھی ابھر کر آنا چاہیے ۔ این آئی ایس ای کو مزید کوشش کرنی چاہیے اور اسے شمسی توانائی کے شعبے میں تحقیق اور ترقی کے لئے علاقائی مراکز قائم کرنا چاہیے ۔

جناب راج کمار سنگھ نے این آئی ایس ای میں تیار کردہ  متعدد اختراعی پروجیکٹوں   کے تعلق سے سائنس دانوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ   تحقیقی و ترقی سے متعلق سرگرمیوں کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این آئی ایس ای کو جلد ی جدی کام کرنا چاہیے اور اسے  اپنے بعض پروڈکٹوں  کا پیٹنٹ حاصل کرنا چاہیے ۔اسی طرح سرکاری و نجی اشتراک کیلئے حکمت عملی بنانے کیلئے  سائنس دانوں کی  حوصلہ افزائی کرنا چاہیے تاکہ  سب سے آخری شخص تک پہنچا جا سکے ۔

اس موقع پر جناب راج کمار سنگھ نے این آئی ایس ای میں جانچ سہولتوں کیلئے صارفین کی خدمات سے متعلق خودکار نظام کو بھی شروع کیا ۔اس موقع پر انہیں شمسی توانائی کے موضوع پر  این آئی ایس ای کے ذریعہ شائع کی گئی چار کتابوں کا ایک سیٹ پیش کیا گیا ۔  وزیر موصوف خاص طور پر  شمسی توانائی سے چلنے والے آر او- واٹر اے ٹی ایم  اور شمسی توانائی کے ذریعہ چلنے والے دودھ ٹھنڈا کرنے والی اکائی سے بیحد متاثر ہوئے۔ انہوں نے این آئی ایس ای سے زور دیکر کہا کہ وہ  مرکزی و ریاستی زرعی وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کرے۔ اسی طرح وہ نیشنل ڈیری ڈولپمنٹ بورڈ کے ساتھ بھی مل کر کام کرے تاکہ این آئی ایس ای میں تیار کردہ شمسی ٹیکنالوجیوں کے پروجیکٹوں کا عملی مظاہرہ کر سکے۔

اس موقع پر جناب راج کمار سنگھ نےگروگرام سے تعلق رکھنے والے اسکولی طلباء کو ایوارڈز بھی  عطا کیے۔یہ اسکولی طلباء اکتوبر 2017 کے مہینے میں دہلی پبلک اسکول ،گروگرام کے ذریعہ شمسی توانائی کے موضوع پر  منعقدہ متعدد مسابقوں کے فاتح تھے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More