21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ کمانڈروں کے دو سالہ کانفرنس کا دہلی میں انعقاد

Urdu News

نئی دہلی۔کتوبر بحریہ کمانڈروں کے چار روزہ کانفرنس کا انعقاد 24 تا 27 اکتوبر نئی دہلی میں ہوگا ۔ یہ کانفرنس بحریہ کے کمانڈروں اور اعلی سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ فوج اور فضائیہ کے سربراہان کے درمیان بات چیت کے لئے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

وزیر دفاع اس دو سالہ کانفرنس سے خطاب کریں گی اور کمانڈروں سے بات چیت کریں گی۔ بحریہ کے سربراہ کمانڈرز اِن چیف کے ہمراہ کلیدی آپریشنل ، میٹریل ، انسانی وسائل، تربیت اور گذشتہ چھ مہینوں کی انتظامی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور مستقبل کی اہم سرگرمیوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت کے ساتھ بات چیت کا پروگرام بھی ہے جس میں کمانڈروں کو وسیع قومی مفادات کے بارے میں بتایا جائے گا ۔

وزیراعلی نریندر مودی کے ویژن ‘‘سیکوریٹی اور سبھی علاقوں کی ترقی’’ (ایس اے جی اے آر) کو ذہن میں رکھتے ہوئے بحریہ کمانڈر بحر ہند کے علاقوں میں اپنی مضبوط موجودگی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس سلسلے میں، دوسرے ممالک کے دوسرے بحریہ کے ساتھ تعاون میں اضافہ، نیز بحری سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے اور قدرتی آفات کے دوران فوری کارروائی کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More