15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ کے جہاز اور طیارہ راحت اور بچاؤ کارروائیوں کے لئے تیار

Urdu News

نئی دہلی، انتہائی شدیدسمندری طوفان   فانی کی،    جو  وشاکھاپٹنم   جنوب مشرق  سے تقریباً 430 کلو  میٹر    پر مرکوز ہے  اور 1 مئی 2019 کو صبح ساڑھے پانچ بجے اوڈیشہ کے پوری  جنوب مغرب میں  تقریباً 680 کلو میٹر کی دور ی پر ہے،  نقل و حمل  کی نگرانی     ایسٹرن نیول کمانڈ کررہا ہے ۔  توقع ہے کہ انتہائی شدید سمندری طوفان اگلے بارہ گھنٹے کے  دوران شمال  مغربی سمت کی طرف بڑھ جائے گا اور اس کے بعد   یہ  شمال مغرب کی سمت مڑ جائے گا اور توقع ہے کہ یہ   3 مئی کی سہ پہر کو پوری کے جنوب   گوپال پور اور چاند بالی کے درمیان اوڈیشہ ساحل کو پار کرلے گا اس کی رفتار  175 سے 185 کلو میٹر فی گھنٹے ہوگی اور 205 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوا کے جھکڑ چلیں گے۔

  راحت کے سامان کے ساتھ  وشاکھاپٹنم کے  پاس جہاز   تیارکھڑے ہیں  ۔ یہ جہاز    سب سے  زیادہ متاثر ہ علاقوں  میں   راحتی سامان فراہم کرنے کے لئے کھڑے ہیں۔  ان جہازوں سے   انسانی ہمدردی کی بنیاد پر  راحت فراہم کی جائے گی۔  آنداھراپردیش اور اوڈیشہ میں   راحت اور بچاؤ  کوششوں کو تیز کرنے کے لئے     غوطہ خور  اور طبی  ٹیمیں بھی تیار ہیں۔   بحریہ کا طیارہ بھی    سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں   کی ہوائی نگرانی کرنے  کے لئے لئے     نیول ایئر اسٹیشن پر تیار ہے ۔  آئی این ایس ڈیگا اور آئی این ایس رجالی   سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی ہوائی نگرانی  کرنے کے علاوہ    حادثہ میں مرنے والوں  کو نکالنے اور راحت کا سامان گرانے کے لئے  سرگرم رہے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More