26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا بحر ہند نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) -2018 میں شرکت کے لئے تہران، ایران کے دورے پر

Urdu News

نئی دہلی۔ ایرن تہران میں 23 سے 25 اپریل، 2018 تک ہونے والے بحر ہند نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) کے چھٹے ایڈیشن اور سربراہان کے کانفرنس  کی میزبانی کر رہا ہے۔ بحریہ کے سربراہ اس تقریب میں چار رکنی  ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ۔

آئی او این ایس کا تصور ہندوستانی  بحریہ نے 2008 میں کیا تھا۔  اس  فورم  کا مقصد بحر ہند علاقے کے ساحلی ممالک کی بحریہ کے درمیان علاقائی طور پر اہم بحری تعاون  کو فروغ دینا ہے، جس  کے لیے مستقبل میں ایک ایسی شراکت داری قائم ہو سکے  کہ علاقائی طورپر بحریہ سے متعلق موزوں  امور پر مذاکرات کے لیے ایک کھلا اور شمولیت والی فورم فراہم کیا جاسکے ۔

آئی او این ایس کا افتتاحی ایڈیشن فروری 2008 میں نئی ​​دہلی میں منعقد کیا گیا  تھا جس کی ہندوستانی  بحریہ نے دو سال تک صدارت کی۔  اس کے بعد متحدہ عرب امارات  نے 2010 سے 2012 تک اس کی صدارت کی، جنوبی افریقہ نے 2012 سے 2014 تک، آسٹریلیا نے 2014 سے 2016 تک اس کی صدارت کی جبکہ  بنگلہ دیش 2016-2018 تک اس کا صدر ہے۔

بحریہ  کے سربراہ  کا یہ دورہ ہندوستان اور ایران کے مابین دو طرفہ بحری  تعلقات کو مستحکم کرنا اور بحریہ کے تعاون کے لئے نئے مواقع کی تلاش کرنی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More