18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا بنگلہ دیش کے دورے پر جائیں گے

Urdu News

نئیدہلی؛ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا 24 سے 29 جون، 2018 تک بنگلہ دیش کے خیرسگالی کے دورے پر جائیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ دفاعی  تعلقات کو مضبوط بنانا اور بحریہ کے تعاون کے لیے نئے مواقع کو تلاش کرنا ہے۔

دورے کے دوران بحریہ کے سربراہ  بنگلہ دیش کے تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور بنگلہ دیش حکومت اور فوج کے دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔

بحریہ کے سربراہ  کا بنگلہ دیش کے عزت مآب صدر جناب محمدعبدالحمید اور عزت مآب وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کرنا بھی طے ہے۔

ڈھاکہ کے علاوہ، ایڈمرل کا چٹگاؤں اور کھلنا جانا بھی طے ہے جہاں وہ بنگلہ دیش بحریہ کے مختلف  اداروں کا دورہ کریں گے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بحریہ کے  تعلقات روایتی طور سے مضبوط رہے ہیں  جس میں تعان کے وسیع شعبے شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More