19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبہ 26 سے 29 نومبر 2018 کے دوران روس کے دورے پر

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی بحریہ کے عملے کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا 26 سے 29 نومبر 2018 کے دوران روس کے دورے پر ہیں۔ موصوف کے دورے کا مقصد روس کے ساتھ باہمی دفاعی تعلقات کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ دفاعی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنا بھی ہے۔

 بحریہ کے سربراہ موصوف اپنا تاریخی دورہ 26 نومبر 2018 کو سینٹ پیٹرس برگ سے شروع کررہے ہیں، جہاں موصوف اپنے ہم عہدہ یعنی روسی وفاقی بحریہ کے ایڈمرل ولادیمیر کورولیف، کمانڈر ان چیف کے ساتھ باہمی گفت و شنید کا اہتمام کریں گے۔ ایڈمرل سنیل لانبا لینن گراڈ کے گھیرے شہدا کی یاد میں پیکاریف میموریل مرقد گاہ پر گل دائرہ بھی نذر کریں گے اور نخیح موف بحری اسکول اور ایڈمرلٹی شپ یارڈ کا بھی دورہ کریں گے۔ ماسکو میں ایڈمرل موصوف روسی وفاق کے چیف آف جنرل اسٹاف اور اول ڈپٹی دفاعی وزیر جنرل وی وی گراسیموف سے تبادلہ خیالات کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ وہ روسی وفاق کے بری تکنیکی تعاون کے ڈائرکٹر وفاقی خدمات جناب ڈمرٹی شوگیف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایڈمرل لانبا روسی وفاق کے مسلح دستوں سے متعلق ملٹری اکیڈمی برائے جنرل اسٹاف کا بھی دور کریں گے اور وہاں موصوف ‘‘ بھارتی بحریہ کے تناظر اور بحری سلامتی’’ کے موضوع پر منعقدہ ایک اجتماع میں اظہار خیال بھی کریں گے۔

بھارتی بحریہ روسی وفاق کی بحریہ کے ساتھ متعدد محاذوں پر تعاون کرتی آئی ہے، جن میں عملی ربط و ضبط ، تربیت، بحری نقشہ بندی تعاون اور بحریہ سے بحریہ عملہ گفت و شنید کے توسط سے مختلف شعبوں کے ماہرین کے باہم تبادلے جیسے امور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی بحریہ اور روسی وفاقی بحریہ 2003 سے باہمی بحری مشق ‘اندرا نیوی’ بھی انجام دیتی آئی ہیں اور 2017 اسے اندرا سہ خدماتی مشقیں بھی انجام دیتی آئی ہیں۔ اندرا- بحریہ کی مشق کا اگلا ایڈیشن دسمبر 2018 میں وشاکھا پٹنم میں انجام دیا جانا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More