نئی دلّی ، جنوری / بھارتی بحریہ کے سربراہ اور چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئر مین ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، اے ڈی سی ، ایڈمیرل سنیل لانبا اپنی اہلیہ محترمہ رینا لانبا کے ساتھ ، جو این ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر ہیں ، انڈمان و نکوبار کمان کے پانچ روزہ دورے پر آج پورٹ بلیئر پہنچے ہیں ۔ انڈمان و نکوبار کمان کے کمانڈر اِن چیف اے وی ایس ایم ، وائس ایڈمیرل بمل ورما نے اُن کا خیر مقدم کیا ۔
پورٹ بلیئر پہنچنے کے بعد انہوں نے انڈمان و نکوبار کے لیفٹننٹ گورنر پروفیسر جگدیش مکھی سے ملاقات کی ۔ بعد میں انڈمان و نکوبار کمان کے صدر دفتر پر انہیں کمان کی جنگی طیاروں کے بارے میں تفصیل سے مطلع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اے این سی کے بنیادی ڈھانچے اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ بھی لیا ۔
اگلے چار دنوں میں سی او ایس سی کے چیئر مین اور سی این ایس انڈمان و نکوبار کمان کے مختلف یونٹوں کا دورہ کریں گے اور فوجیوں کےساتھ بات چیت کرکے جنگی تیاروں اور فوجیوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں تفصیلات حاصل کریں گے ۔ سی او ایس سی کے چیئر مین اپنے دورے کے دوران کار نکوبار جزیرے میں فضائیہ کے اسٹیشن کا بھی دورہ کریں گے ، جہاں وہ سونامی میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔
8 comments