16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ ہفتہ 2017 تقریبات کے حصہ کے طور پر پلول ضلع کے اورنگ آباد میں بحریہ صحت کیمپ کا انعقاد

Navy Health Camp organised at Aurangabad (Distt Palwal) as part of Navy Week 2017 Celebrations
Urdu News

نئی دہلی۔ بحریہ ہفتہ تقریبات کے حصہ کے طور پر ہندوستانی بحریہ 18 سے 20 نومبر 2017 تک ہریانہ کے پلول ضلع میں واقع اورنگ آباد میں عام لوگوں کے لیے مفت صحت کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے اس پروگرام کا مقصد عوام میں بحریہ کے رول اور اس کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا اور بحریہ کو کریئر  کے طور پر اپنانے کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس میڈیکل کیمپ کا افتتاح نیول اسٹاف کے چیف پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی ایڈمرل سنیل لامبا نے 18نومبر کو اورنگ آباد کے گورنمنٹ گرلس سینئر سیکنڈری اسکول میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ سرجن وائس ایڈمرل اے اے پوار ، وی ایس ایم، پی ایچ ایس ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسیز (بحریہ) نے اجلاس اور اس میں شریک ہونے والی شخصیات کا خیرمقدم کیا۔ ایڈیشنل ڈی سی پلول محترمہ انجو چودھری، ایس ڈی ایم پلول جناب سریش چہل اور گاؤں کے مکھیا جناب ہردیپ سنگھ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ سرجن کموڈور شنکر نارائن ، وی ایس ایم پرنسپل ڈائریکٹر میڈیکل سروسیز نے اظہار تشکر کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More