17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحری مشق مالابار -2018 کے لئے مشرقی بحری بیڑے کے جہاز امریکہ کے گوام روانہ

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔ہندوستانی  بحریہ کے  بحری جہاز  سہیادری ، شکتی اور کمورتا ، ریئرایڈمرل  دنیش کے ترپاٹھی ، این ایم فلیگ آفیسر کمانڈنگ ، مشرقی بحری بیڑہ  کے کمان میں جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی بحرالکاہل  میں تعیناتی کیلئے  روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ 07 سے 16 جون 2018 تک امریکہ کے ساحل گوام میں 22ویں بحری جنگی مشق مالابار-2018  میں حصہ لیں گے۔  ہندستانی بحریہ کی یہ تینوں جنگی جہاز  7 جون 2018 کو ہاربر مرحلے کی بحری جنگی مشق  میں حصہ لینے کیلئے پہنچ جائیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے  کہ امریکہ کے مرکز کے زیرانتظام علاقے گوام کی ساحل اور سمندر میں مالابار بحری جنگی مشق منعقد ہورہی ہے۔ مالابار 2017 بحری جنگی مشق گزشتہ سال ہندوستان کے مشرقی ساحلی علاقے چنئی  اور وشاکھاپٹنم میں منعقد ہوئی تھی۔ مالابار  18 میں ہندوستان، امریکہ اور جاپان کی بحریائیں حصہ لے رہی ہیں۔

گزشتہ 26 برسوں کے دوران سمندری  جنگی مشق ہند- بحرالکاہل  سمندری خطےمیں سمندری سلامتی کو درپیش چیلنجوں کا ملکر مقابلہ کرنے کے مقصد سے اس میں پیچیدگیاں اور مواقع کافی بڑھے ہیں۔ مزید برآں ان بحری جنگی مشقوں سے تینوں ملکوں کی بحریاؤں کے درمیان باہمی افہام وتفہیم  کارروائی کی سطح اور بہترین طریقہ کار میں اضافہ ہوگا۔

مالابار۔ 18 کے مواقع میں 7 سے 10 جون 2018 تک گوام (امریکہ)  کی ساحل پر ہاربر مرحلے کے دوران پیشہ ورانہ رابطہ شامل ہے۔ 11 سے 16 جون 2018 تک سمندری مرحلے میں تیارہ بردار بحری جہاز کی کارروائی ، فضائی دفاع  ، آبدوز شکن طریقہ جنگ (اے ایس ڈبلیو)،  سطح پر طریقہ جنگ ، جنگی جہازوں پر تلاش اور ضبطی (وی بی ایس ایس) ، مشترکہ کارروائیاں اور تکنیکی طریقہ کار  سمیت سمندر میں ہر طرح کی کارروائیاں شامل ہوں گی۔

ہندوستانی بحریہ کی نمائندگی جو اندرون ملک ڈیزائن شدہ اور تیار بحری جہازوں ، کثیر مقصدی  جنگی جہازوں آئی این سہیادری  اور اینٹی سب میرین  وار فیئر  کارویٹ ، آئی این ایس کموترا ، فلیٹ ٹینکر آئی این ایس شکتی اور طویل فاصلاتی سمندری گشتی طیارہ  پی۔81 شامل ہوگا۔ امریکی بحریہ کے بیڑے میں نمیز کلاس  کا طیارہ بردار جنگی جہاز  ، یو ایس ایس رونالڈ ریگن  اور اس کے فضائی شعبے  ، دو ٹائکوڈیروگا  کلاس کے کروزیئر س، یو ایس ایس  اینٹائٹم  اور یو ایس ایس چانسلر وائل ، دو آرلی  برک کلاس کے ڈسٹرائرس ، یو ایس ایس بینفولڈ اور یو ایس ایس مسٹن ، لاس انجلس  کلاس کی حملہ آور آبدوز اور ایک طویل فاصلاتی  سمندری گشتی طیارہ  پی ۔8 اے شامل ہوگا۔ جاپان کے جے ایم ایس  ڈی ایف  میں ہایوگا کلاس کے  ہیلی کاپٹر بردار  جنگی  جہاز جے ایس آئس  جس   پر انٹیگرل  ہیلی کاپٹر ہوں گے، تکانامی کلاس کے ڈسٹرائر جے ایس سوزونامی، اکیزوکی کلاس کا ڈسٹرائر  جے ایس فیوزوکی ، جاپانی سمندری گشتی طیارہ  پی1  اور ایک آبدوز شامل ہوگی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں ہوائی  میں قائم اپنے  بحرالکاہل کمان کا نام بدل کر یو ایس انڈو ۔پیسفک کمان رکھا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More