Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بدلتے ماحول کے موافق ٹکنالوجیاں اپنانے کی کارپوریٹ کمپنیوں سے فگن سنگھ کلاستے کی اپیل

Uncategorized

نئی دہلی، فولاد کے مرکزی وزیر مملکت   جناب فگن سنگھ کلاستے نے کہا ہے کہ  کارپوریٹ مواصلات کو جدید ٹکنالوجیاں اپنانے کی ضرورت ہے۔    انہوں نے کہا کہ   عالمی معیشت آج مشکل دور سے گذر  رہی ہے اور ایسےحالات میں   وہ کمپنیاں جو  اس بدلتے ماحول  میں  نئی ٹکنالوجیاں نہیں اپناتی ہیں وہ چل نہیں سکیں گی۔   وزیر موصوف نے  کارپوریٹ کمیونی کیشن آفیسوں اور ماہرین سے زیادہ محتاط اور چوکنا  رہنے کی اپیل کی۔  جناب کلاستے نے کہا کہ  مصنوعی دانشوری،   بڑے ڈاٹا اور ڈیجیٹل موومنٹ کی وجہ سے نہ صرف معیشت بلکہ   تجارت میں  نئی بلندیوں پر پہنچی ہے۔  آج یہاں   اسکوپ  (ایس سی او پی ای) کارپوریٹ  کمیونی کیشن   چوٹی کانفرنس   کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ یہ کانفرنس 2 اور 3 اگست 2019 کو منعقد ہورہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  سرکاری دائرہ کار کے صنعتی ادارے شمولیت والی ترقی کے علمبردار ہیں۔  موجودہ  منظر نامے میں کارپوریٹ دنیا     شیئر ہولڈرس /اسٹکا ہولڈرس کے مقابلے میں  زیادہ جوابدہ ہے اور یہ   تال میل قائم کرنے والے کا کردار  ادا کرتی ہے۔  لہذا   اس کا کام کاج   پالیسی پر مبنی  اور شفاف ہونا   ہوگا۔

جناب کلاستے نے  اس موقع پر  کارپوریٹ کمیونی کیشن  سے متعلق   کلیڈو اسکوپ  (عکس نما)  میگزین کا خصوصی  شمارہ بھی جاری کیا۔  اسکوپ نے (ڈسرپشن  -انووویٹیو سولیوشن  کے دور میں  کارپوریٹ کمیونی کیشن  ) کے مرکزی خیال پر   دو روزہ کارپوریٹ کمیونی کیشن    سربراہ کانفرنس کا  اہتمام کیا ہے۔کانفرنس کے دو روزہ اجلاس کے دوران    ڈسرپشن یعنی انتشار،کارپوریٹ کمیونی کیشن  کی ڈیجیٹل تبدیلی ، کمیونی کیشن کے اثرات  کے دور میں   کارپوریٹ   کمیونی کیشن اور ماہرین کے ذریعہ   اپنے تجربات کے تبادلے  نیز  برانڈ تیار کرنے کے لئے سی ایس آر کو بہتر بنانے پر غوروخوض ہوگا۔ اس کانفرنس میں  سرکاری دائرہ کار کے اداروں  (پی ایس یو) اور دوسرے شراکت داروں   کی کثیر تعداد شرکت کررہی ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0024OMM.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More