نئی دلّی ، مئی ؍ صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے بدھ پورنیما کے موقع پر مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے ۔
صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بدھ پورنیما کے پٖر مسرت موقع پر میں ملک کے تمام شہریوں کو گرم جوشانہ مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھگوان بدھ انسانی ہمدردی اور عظیم ترین اصولوں کی تابناک علامت ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ تتھا گت کی ہمدردی ، عدم تشدد اور مساوات کی تعلیمات انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ بھگوان بدھ کی مساوات ، رحم دلی اور روا داری کی جامع تعلیمات موجودہ دور میں بھی افادیت کی حامل ہیں ۔
میری دعا ہے کہ بھگوان بدھ کا پیغام حق ہمیں سچائی کے راستے پر چلنے اور قوم کے لئے امن ، خوش حالی اور ترقی کے لئے متحد ہو کر کام کرنے کی تحریک عطا فرمائے ۔