ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن ( ای سی جی سی ) کے ذریعہ کامرس اورصنعت کی وزارت نے ایک نئی ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس اسکیم ( ای سی آئی ایس ) شروع کی ہے اسے نروک بھی کہاجاتاہے ۔ یہ اسکیم شروع کرنے کا مقصد برآمدکاروں کے لئے قرض کی دستیابی کو بڑھاناہے اور قرض دینے کے عمل کو آسان بناناہے ۔
کامرس اورصنعت اورریلوے کے مرکز ی وزیرجناب پیوش گوئل اورکامرس وصنعت کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس اسکیم کی تفصیلات کے بارے میں جانکاری فراہم کرائی ۔
اس اسکیم کا اعلان نئی دہلی میں 14ستمبر2019کو وزیرخزانہ محترمہ سیتارمن نے کیاتھاتاکہ برآمدات کو فروغ دیاجاسکے ۔
جناب پیوش گوئل نے کہاکہ 80کروڑروپے سے زیادہ کی حدکے ساتھ قیمتی پتھروں ، ہیرے جواہرات (جی جے ڈی )سیکٹرکے قرض لینے والے اس زمرے کے غیرجی جے ڈی سیکٹرکے قرض لینے والوں کے مقابلے زیادہ پریمیم کی شرح دستیاب ہوگی اوراس کی وجہ زیادہ نقصان تناسب ہے ۔ ای سی جی سی کاکور بینکوں کو اضافی آسائش فراہم کرتاہے کیونکہ قرض لینے والوں کی قرض ریٹنگ اے اے ریٹڈ اکاونٹ تک بڑھائی گئی ہے ۔
ای سی آئی ایس کے تحت انشورنس کورپرسنٹیج میں بھی اضافہ کیاگیاہے اوریہ پرنسپل اورسود دونوں کے لئے موجودہ 60فیصد کی اوسط سے بڑھاکر90فیصد کیاگیاہے ۔
کامرس کے سکریٹری انوپ وادوان غیرملکی تجارت کے ڈائرکٹرجنرل آلوک وردھن چترویدی ای سی جی سی کے چیئرپرسن اورمنیجنگ ڈائرکٹرگیتھامرلی دھرن اور بہت سے بینکوں کےسربراہان بھی اس موقع پرموجود تھے ۔