نئی دہلی، ہندوستانی صنعت کی کنفیڈریشن کے اشتراک سے وزارتِ اطلاعات ونشریات برلن بین الاقوامی فلم فیسٹیول (برلن) 2019 میں حصہ لے رہی ہے۔برلن میں ہندوستانی سنیما کی عالمی پلیٹ فارم پر نمائش کرنے اور میڈیا نیز انٹرٹینمنٹ کے شعبہ میں تجارت کے نئے مواقع کی سہولیات کے لیے انڈیا پویلین قائم کیا گیا ہے۔
ہندوستانی وفد نے برلن میں وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے وینس پروڈکشن برج کے سربراہ جناب پاسکل ڈائٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جناب ڈائٹ نے ہندوستان اور آئی ایف ایف آئی کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انھوں نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول – 2019 میں ہندوستان اور آئی ایف ایف آئی 2029 کو اہمیت دینے پر بھی زور دیا۔ وفد نے ہارٹ لینڈ فلم فیسٹیول، انڈیانا پولس، انڈیانا یو ایس اے کی سینئر بین الاقوامی پروگرام کی مشیر محترمہ حنّا فیشر، سی ای او محترمہ اینابیلے شیہان، نیوزی لینڈ فلم کمیشن کی مارکیٹنگ ہیڈ محترمہ جیسمین میکس وینی اور منتظم جناب ایان والِس سے بھی ملاقات کی۔
محترمہ فیشر نے آئی ایف ایف آئی 2019 کے ساتھ مستقبل میں تعاون کے مواقع کے بارے میں بات چیت کی اور ہارٹ لینڈ فلم فیسٹیول میں ہندوستان کی پیش کش اور آئی ایف ایف آئی 2019 میں اُن کی شراکت داری کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کے امکانات پر غور کیا۔ انھوں نے سنجیدگی سے آئی ایف ایف آئی 2019 کے لیے اپنی شرکت اور حمایت کی پیش کش کی۔ نیوزی لینڈ فلم کمیشن کے وفد نے ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کی اور ہندوستان-نیوزی لینڈ کو پروڈکشن کے معاہدوں کے بارے میں ہوئی پیش رفت پر بات چیت کی۔
اِن ملاقاتوں کے توسط سے ہندوستانی وفد نے فلم فیسیلی ٹیشن آف کے توسط سے آئی ایف ایف آئی کی گولڈن جوبلی ایڈیشن کو فروغ دیا۔ فلم سازوں کے لیے سنگل ونڈو کلیئرنس کی سہولت سے ہندوستان میں فلموں کی شوٹنگ میں آسانی ہوئی ہے۔ ویب سائٹwww.ffo.gov.in کے توسط سے ہندوستان میں فلم سیاحت کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔ وفد نے ہندوستان کے ساتھ، کو پروڈکشن اور بین الاقوامی فلم سازوں کے ساتھ فلموں کے لیے تعاون کے مواقع کی تلاش کی۔