19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

برکس ملکوں کے ریوینیو کے سربراہان نے بھارت میں جی ایس ٹی اصلاحات کی ستائش کی

Urdu News

نئی دہلی،؍جولائی،چین میں حال ہی میں برکس ملکوں کے ریوینیو کے سربراہان کی منعقدہ میٹنگ میں بھارت میں جی ایس ٹی اصلاحات کی ستائش کی گئی ہے۔

چین کے ہانگ زو شہر میں 25 سے 27 جولائی 2017 کو برکس ملکوں کے ریوینیو کے سربراہان اور ٹیکس ماہرین کی میٹنگ منعقد ہوئی ، جس میں برکس ملکوں نے بھارت کی جی ایس ٹی اصلاحات کی ستائش کی۔ اس میٹنگ میں بھارتی وفد کی قیادت حکومت ہند کے ریوینیو کے سکریٹری ڈاکٹر ہسمکھ ادھیا کررہے تھے۔

برکس ملکوں کے لیڈر اور نمائندے بھارت میں متعارف کرائی گئی جی ایس ٹی اصلاحات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے خواہشمند تھے اور انہوں نے اتنی بڑی اصلاحات کیلئے بھارت کی کوششوں کی ستائش کی۔میٹنگ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا نے بھی بھارت میں متعارف کرائی گئی جی ایس ٹی اصلاحات کے بارے میں سوال پوچھے۔اس کانفرنس میں جی ایس ٹی اصلاحات کی خصوصیات اور فوائد کی وضاحت کی گئی۔

اس میٹنگ کے دوران برکس ملکوں کے ریوینیو کے سربراہان اور ٹیکس ماہرین نے ہم عصر بین الاقوامی ٹیکس معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ کمیونکے بھی جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ برکس ملکوں کے ریوینیو کے سربراہان نے ٹیکس معاملات میں تعاون کے ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے جس میں بین الاقوامی فورموں میں تعاون، ہنر مندی کا فروغ، مہارت میں ساجھیداری اور آپسی تبادلہ خیال شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More