17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

برکس کے ، نشیلی اشیاء کی روک تھام سے متعلق ورکنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ منعقد ہوئی

Urdu News

نئی دہلی، برازیل ، روس ، چین ، جنوبی افریقہ اور بھارت پر مبنی  برکس کے، نشیلی اشیاء کی روک تھام سے متعلق ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس  اس ہفتے منعقد ہوا۔ بھارتی وفد کی قیادت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈائریکٹر  جنرل جناب راکیش استھانا نے کی۔ یہ وفد این سی بی کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محترمہ بی رادھیکا، ماسکو میں بھارتی سفارتخانے میں تجارتی امور سے متعلق فرسٹ سکریٹری محترمہ ورنداباگوہل ، وزارت خارجہ میں کثیر ملکی اقتصادی تعلقات کے امور سے متعلق انڈر سکریٹری ڈاکٹر ویبھو ٹنڈالے اور این سی بی  کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب کے پی ایس ملہوترا  پر مشتمل ہے۔ اس سال کا اجلاس روس کے قیادت میں  12 اگست 2020 کو  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں برکس ملکوں میں نشیلی اشیاء کی صورتحال سے متعلق رائے ، نشیلی دواؤں ، نفسیات پر اثر ڈالنے والے مادوں اور صورتحال پر مختلف اندرونی و بیرونی  عناصر کے اثرات سے متعلق نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات چیت میں جو مشترکہ نکات ابھر کر آئے اُن میں رکن ممالک کے مابین معلومات بروقت ایک دوسرے کو فراہم کرنے کی ضرورت اور سمندری راستوں سے نشیلی اشیاء کی بڑھی ہوئی تجارت کو قابو کرنے کی ضرورت شامل ہے۔ اس میٹنگ میں جن کلیدی میدانوں پر توجہ دی گئی اُن میں سے ایک ، نشیلی اشیاء کی ناجائز تجارت کے لیے ڈارک نیٹ  اور دیگر جدید ترین ٹکنالوجی کا غلط استعمال ہے۔

رکن ملکوں نے ایک اعلامیے کو منظوری دی جس میں میٹنگ میں سبھی نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

برکس، ملکوں کا  ایک غیر رسمی گروپ ہے، جو برازیل، کی وفاقی جمہوریہ ، روسی فیڈریشن ، جمہوریہ بھارت ، پیپلز ریپبلک آف چائنا اور جنوبی افریقہ کی جمہوریہ  پر مشتمل ہے۔  برکس ملکوں کی بڑھتی ہوئی اقتصادی طاقت ، عالمی اقتصادی ترقی کی اصل طاقتوں میں سے ایک کے طور پر ان کی اہمیت ، ان کی خاطر خواہ آبادی اور بہت سے قدرتی وسائل سے بین الاقوامی منظر نامے پر ان کے اثر کی بنیاد تشکیل پاتی ہے اور اس گروپ کے پیچھے یہی طاقتیں کارفرما ہیں۔ شراکت داری کے دیگر میدانوں میں ، برکس ملکوں کے مابین نشیلی اشیاء کی ناجائز تجارت سے متعلق معاملات ، تعاون کا ایک اہم میدان ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More