نئیدہلی۔؛ جناب ایس رمیش آئی آر ایس (سی اینڈ سی ای : 1981) نے سنٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسیز اینڈ کسٹمز کے چیئرمین کی حیثیت سے محترمہ وناج این سرنا کے سبکدوش ہونے پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس سے پہلے وہ مذکورہ بورڈ کے رکن (انتظامیہ) تھے۔
جناب ایس رمیش نے ممبئ میں اپنے کیریئر کی ابتدا سنٹرل اکسائز کے اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے کی تھی۔ انہوں نے حیدرآباد ، ناگپور، چنئی، تریچی وغیرہ میں مختلف عہدوں کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ وہ 2013 سے 2016 تک چنئی میں چنئی کسٹمز زون کے چیف کمشنر تھے۔ اس کے بعد انہوں نے سسٹمز اینڈ ڈیٹا مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا، وہ ستمبر 2016 میں ایک رکن کی حیثیت سے بورڈ میں شامل ہوئے تھے۔