Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بل سے ہندستان کے کانکنی کے شعبے میں تبدیلی آئے گی:پرہلادجوشی

Urdu News

نئی دہلی، پارلیمنٹ نے  معدنیات قوانین   (ترمیمی) بل 2020 کو    کانوں اور معدنیات   (ترقی اور ضابطہ بندی) ایکٹ 1957 کوئلے کی کان  (خصوصی التزامات) میں ترمیمات کو    منظوری دے دی۔ راجیہ سبھا نےمذکورہ بل کو آج منظوری دے  جبکہ لوک سبھا   قبل ہی 6 مارچ 2020 کو  اس بل کو منظوری کرچکی ہے۔  منیرل لاز (ترمیمی ) بل 2020 ،   ہندستان کے کوئلے اور کانکنی کے شعبے میں خصوصاً کاروبار میں آسانیوں کو فروغ دینے کے لئے    نئے دروازے    کھولے گا۔   کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر   جناب پرہلا د جوشی نے کہا کہ   یہ بل    ملک میں کانکنی کے  شعبے   میں  تبدیلی لائے گا۔  اس سے کوئلے کی پیداوار  کو فروغ حاصل ہوگا اور کوئلے کی درآمدات میں کمی آئے گی۔

قانون میں ترمیمات کے التزامات میں  یہ واضح طور پر  کہا گیا ہے    ہندستان میں یا دوسرے ممالک میں قبل  کوئلے کی  کانکنی کا کوئی تجربہ حاصل نہیں  ہے  وہ اب   کوئلہ/ لیگنائٹ کی نیلامی  میں حصہ لے سکتی ہیں۔  اس سے نہ صرف  کوئلہ/لیگنائٹ   کے  بلاکوں کی نگرانی میں   شراکت یا ااضافہ ہوگا بلکہ اس سے کوئلے کے شعبے میں  براہ راست  غیر ملکی سرمایہ کاری  (ایف ڈی آئی) پالیسی کے عمل درآمد میں بھی آسانیاں فراہم ہوں گی۔

اب وہ کمپنیاں جو   اعلان  شدہ  کوئلے کی کانوں میں مصروف کار نہیں  رہی ہیں، وہ   شیڈول 2 اور 3 کی کوئلے کی  نیلامی میں حصہ لےسکتی ہیں۔   اینڈ یوز   پر لگی  پابندی  ہٹانے سے مختلف مقاصد   جیسے   اپنےلئےکھپت   ، دوسروں کے لئے   فروخت    ، مرکزی حکومت جو بھی  مد بتائے گی  اس  کے لئے کانکنی   کی نیلامی میں بڑے پیمانے پر شراکت کی اجازت ہوگی۔

بل میں   کوئلے /لیگنائٹ کے لئے     امکانی   لائسنس  اور کانکنی کے  پٹے  (پی ایل-کم -ایم ایل) کی بھی اجازت ہے۔    جس سے    کوئلہ   اور لیگنائٹ کے بلاکوں     نیز  مختلف  گریٹ کے کوئلے کے بلاکوں کی دستیابی میں اضافہ ہوگا اور   بڑےپیمانے پر ان کی جغرافیائی  تفصیل    کے لئے    تخصیص بھی دستیاب ہوگی۔

کامیابی بولی لگانے والا   /ایلاٹی  اب   اپنے کسی بھی  پلانٹ یا  اپنے ذیلی پلانٹ کو   یا  ہولڈنگ کمپنی میں    کانکنی شعبے  کوئلے کے  استعمال   کا مجاز ہوگیا ہے۔   ترمیمات  سے کوئلے کی کانکنی کے لئے دوسرے     کامیاب بولی لگانے والے کو  یا ایلاٹی کے لئے  کوئلے کی کان   مختص  کرنے کی سہولت ہے اس کے ساتھ ہی   حادثاتی   اسباب سے  اس کی   تخصیص کو  منسوخ کرنے کی بھی گنجائش ہے۔ شیڈول 2 کی کانوں کے علاوہ  جو زیر پیداوار آتے ہیں ،  اور جن کے    حق  /ایلاٹمنٹ  کے حکم نامے کو منسوخ کردیا گیا ہے، ایسی کانوں کی بندوبست کے لئے     مجوزہ نگراں   کی تقرری    کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔

دوسری  منظوری  اور کلیئرنس کے ساتھ   ترمیمات، ماحولیات اور جنگلات   سے متعلق کلیئرنس  سے معدنیات کے  بلاک     نیا پٹہ دینے کی تاریخ سے   2 سال کی مدت کے لئے     معدنیات کی بلاک  کے    نئے   مالکان کو     یہ حق   از خود منتقل ہوجائیں گے۔  اس سے  نئے مالکان کو بلا کسی رکاوٹ    کے کانکنی جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔   زیر تبصرہ  مدت کے دوران   وہ   دو سال سے آگے  نئے  لائسنس کے لئے  درخواست  دے سکتے ہیں۔   کانوں کو پٹے پر دینے کی نیلامی کا عمل اب  پٹے کی مدت ختم ہونے سے قبل شروع ہوسکتاہے۔   اس سے ریاستی حکومت    کو معدنیاتی بلاکوں کےذریعہ      پیشگی کارروائی کرسکیں گے تاکہ      نیالیز ہولڈر    پٹے کی مدت ختم ہونے سے قبل   بھی اس سلسلہ میں  فیصلہ لے سکے۔ اس سے ملک میں  بلاکسی رکاوٹ کے    معدنیات کی پیداوار کا عمل جاری رکھنے میں مدد   ملے گی۔

مذکورہ بل   ایم ایم  ڈی آر ایکٹ 1957 اور سی ایم ایس پی ایکٹ   کی ترمیمات  کے  آرڈینینس کی جگہ لےگا جس کا اعلان     11 جنوری 2020  کو ہوا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More