نئی دہلی۔ ٹکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے اعلان کیا ہے کہ بنکر وں کے خدمات کے مراکز (ڈبلیو ایس سی) سے بنکر مختلف سرکاری خدمات حاصل کرنے کے اہل ہوں گے ۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ تکنیکی امداد فراہم کرنے کے علاوہ یہ مراکز بنکروں کے لیے وَن اسٹاپ مراکز کے طور پر کام کریں گے اور انہیں بینک کاری ، پاسپورٹ، انشورنس ، پَین کارڈ ، ووٹر آئی ڈی اور آدھار سمیت مختلف خدمات فراہم کریں گے ۔ انہوں نےکہا کہ ان مراکز پر بنکر اپنا بجلی بل بھی ادا کر پائیں گے آئن لائن کورس کر سکیں گے ۔ ڈیولپمنٹ کمشنر(ہینڈ لوم) کے دفتر، وزارت ٹکسٹائل کے تحت 28 مراکز ملک کے مختلف حصوں میں کام کر رہے ہیں ۔ بنکر اپنے پیشے سے متعلق تکنیکی امداد حاصل کرنے کے لیے ان مراکز پر بار بار جاتے ہیں۔ وزیر موصوفہ بتایا کہ وزارت ٹکسٹائل کل کومن سروس سینٹرز کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کرنے جارہی ہے جو ڈبلیو ایس سی کو اسی سال سے شروع ہونے والی مذکورہ خدمات فراہم کرنے کا اہل بنائے گا ۔
محترمہ ایرانی نے وزیر اعظم جناب نریندر کے الفاظ ’شمال مشرقی خطے کی ترقی ہندوستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے ‘ کو یاد کرتے ہوئے بنکروں کو بتایا کہ تیسرے قومی ہینڈ لوم ڈے کی اہم تقریبات گوہاٹی میں منعقد کی جائیں گی ۔
ٹکسٹائل کی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کے جن دھن یوجنا نے بچولیے کا تصور ختم کردیا ہے اورمستحق شہریوں کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست سرکاری پیسے کی منتقلی کو ممکن بنایا ہے ۔ وزیر موصوفہ نے بتایا کہ تقریبا 25 کروڑ شہریوں نے گذشتہ تین برسوں میں پی ایم جے ڈی یو کے تحت اپنے کھاتے کھلوائے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ آج قرضوں کی تقسیم کے لیے منعقدہ کیمپ میں سات بینک حصہ لے رہے ہیں ۔ محترمہ ایرانی نے خواتین بنکروں سے کہا کہ کس طرح یہ بینک انہیں بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیےاکثر آتے ہیں ۔ وزیر موصوفہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کے شروع ہوتے ہی صرف ایک گھنٹہ میں تقریبا 250 سے زیادہ خواتین نے مدرا قرض کے لیے درخواست دی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں موجود تقریبا 600 خواتین مدرا یوجنا کے تحت پچاس ہزار سے ایک لاکھ تک کے قرض حاصل کرسکتی ہیں اور اس کے لیے انہیں کسی سیکوریٹی کی ضرورت نہیں ہوگی ۔