16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بنگلہ دیشی وفد کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ساتھ ملاقات

Urdu News

نئی دہلی، بنگلہ دیش  کی وزیراعظم  کے مشیر عالیجناب ڈاکٹر گوہر رضوی کی زیر قیادت  ایک بنگلہ دیش وفد نے آج اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے اور دیگر اہلکاروں سے ملاقات کی۔ اس بنگلہ دیشی وفد میں ہندوستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر عالیجناب سید معظم علی اور دیگر مندوبین شامل تھے۔

میٹنگ کے دوران بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کی حیات او ر خدمات پر مبنی ایک فیچر فلم بنانے کے مختلف پہلوؤں پر  توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر اس فلم کو بنانے کا اعلان پہلے ہی کیا تھا۔ اس فلم کا ڈائرکشن معروف فلمساز جناب شیام بنیگل کریں گےجو اس فلم کے اسکرپٹ رائٹر جناب اتل تیواری کے ساتھ میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

بنگلہ دیشی وفد نے بنگلہ دیش میں اس فلم کی شوٹنگ کے لئے ہر طرح کے تعاون اور لاجسٹکس سپورٹ کا یقین دلایا۔ فلم کے اسکرپٹ رائٹر جناب   اتل تیواری اس پروجیکٹ کے لئے بیک گراؤنڈ ریسرچ کے مقصد سے بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ بنگلہ دیش کی معروف فلمی شخصیت جناب پپلو خان انہیں اسسٹ کریں گے۔

میٹنگ میں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی پر مبنی دستاویزی فلم مشترکہ طور پر بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس بات پر باہمی اتفاق ہوا کہ اس دستاویزی فلم کے ڈائرکٹر بنگلہ دیش سے ہوں گے جنہیں بھارت سے ایک شریک ڈائرکٹر اسسٹ کریں گے۔

یہ بھی اعلان کیا گیا کہ پرساربھارتی نے نہ صرف یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ڈی ڈی فری ڈش پر بنگلہ دیش ٹی وی کو جگہ دے گا بلکہ اس کے لئے لگنے والی فیس سے بھی چوٹ دے گا۔ جواباً بنگلہ دیشی وفد نے  اعلان کیا کہ جلدہی شروع کئے جانے والے بنگلہ دیش کے ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارم میں دوردرشن چینل کو جگہ دی جائے گی۔

دونوں ملکوں  کے  مابین آل انڈیا ریڈیو اور بنگلہ دیش بے تار کے درمیان تعاون سے متعلق ایک ورکنگ ایگریمنٹ پر  بھی اتفاق ہوا، جس کا نفاذ جون 2019 سے ہوگا۔

ہندوستانی وفد نے دونوں ملکوں میں مضبوط کمیونٹی ریڈیو نیٹ ورک  کی صورتحال کو نمایاں کیا اور بنگلہ دیشی عملے کی تربیت کے لئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف  ماس کمیونی کیشنس کی خدمات پیش کیں۔ یہ پیش کش بھی کی گئی  کہ مواد اور اس شعبے سے متعلق بہترین طور طریقوں کو مشترک کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More