21.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بنگلہ دیش بحریہ کا جہاز سمندر آویجن وشاکھاپٹنم کے خیرسگالی دورے پر

Bangladesh Navy Ship Somudra Avijan on a goodwill visit to Vishakhapatnam
Urdu News

نئی دہلی؍ ،بنگلہ دیش کا بحری جہاز سمندر آویجن مشرقی بحری کمان کے چار روزہ خیر سگالی دورے پر 16 اکتوبر2017 کو وشاکھاپٹنم پہنچا۔اپنی آمد سے پہلے اس جہاز نے خلیج بنگال میں کچھ بحری مشقیں کیں جو بندرگاہ میں داخل ہونے سے پہلے مکمل ہو گئیں۔بنگلہ دیش کے بحری جہاز کا این ایس سی اور مشرقی کمان کے بیڑے کے افسران نے بڑی گرمجوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ہندوستانی بحریہ کے بینڈ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

بی این ایس سمندر آویجن جس کے کمانڈر منیرالزماں (ٹی اے ایس)، پی ایس سی، بی این ہیں کیڈٹوں کو تربیت دینے والے اسکوئڈرن کا ایک حصہ ہے۔ اس پر 60 کیڈٹ موجود ہیں، جو سمندری تربیت حاصل کررہے ہیں۔وشاکھاپٹنم میں ٹھہرنے کے دوران کھیل کود ، سماجی رابطےاور پیشہ وارانہ مشقوں سمیت بہت سی سرگرمیوں میں حصہ لیا جائے گا۔کمانڈنگ آفیسرہندوستان کے وائس ایڈمرل ایچ سی ایس بشٹ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم،اے ڈی سی فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ای این سی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More