17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بنگلہ دیش سے مچھلیاں پکڑنے والی 32 کشتیوں کی ہندوستان واپسی

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی ساحلی گارڈ (ای سی جی) کی بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کے ساتھ مربوط تال میل اور کارروائی کے نتیجے میں 516 ماہی گیروں اور مچھلیاں پکڑنے والی 32 ہندوستانی کشتیوں کی بنگلہ دیش سے کامیابی کے ساتھ واپسی عمل میں آئی۔ یہ سبھی ماہی گیر 16 جولائی 2019 کو ہندوستان واپس آئے ہیں۔ یہ کشتیاں خلیج بنگال میں خراب موسم اور سمندر کی طغیانی کی وجہ سے انٹرنیشنل میری ٹائم باؤنڈری لائن سے 135 کلو میٹر دور بنگلہ دیش میں پیارا بندرگاہ میں پھنس گئی تھیں اور وہاں ان ماہی گیروں اور کشتیوں کو ٹھہرنا پڑا تھا۔

 ان کشتیوں کو بنگلہ دیش  کوسٹ گارڈ کے جہازوں منصور علی اور سادھنی بنگلہ کے ذریعے انٹرنیشنل میری ٹائم باؤنڈری لائن لے جایا گیا  جہاں انہیں باضابطہ طور پر ہندوستانی کوسٹ گارڈ جہازوں وجیا اور انمول کے حوالے کیا گیا۔ کشتیوں کے ہمراہ ماہی گیروں کو بحفاظت کاک دیپ ہار بر لے جارہا ہے ، جہاں انہیں اسٹیٹ فشر یز اتھارٹیز کے حوالے کیا جائے گا۔

 بنگلہ دیش کی جانب سے خیر سگالی جذبے کا اظہار اس وقت کیا گیا جب بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کا یک وفد ہندوستان کے دورے پر ہے ، جہاں وہ کولکاتا میں سالانہ زونل ؍ علاقائی کمانڈرس کی میٹنگ میں شرکت کررہا ہے۔

بنگلہ دیش کے سمندر میں طیاروں کی جانب سے باقی لاپتہ 24 ہندوستانی ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے ۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے سمندر میں انٹرنیشنل میری ٹائم باؤنڈری لائن پر بھی تلاشی کا کام جاری ہے۔

انڈین کوسٹ گارڈ کے جہاز ؍ طیارے بھی بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کے ساتھ مل کر بین الاقوامی آبی حدود میں باقی ہندوستانی ماہی گیروں کو تلاش کررہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More