17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بنگلہ دیش کے لئے ہندوستان کی ہائی کمشنر ریوا گنگولی داس نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، بنگلہ دیش  کے لئے ہندوستان کی ہائی کمشنر محترمہ ریوا گنگولی داس نے آج  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیرمملکت   ،  وزیر اعظم کے دفتر  ، عملے ، عوامی شکایات  ، پنشن ، ایٹمی توانائی  اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی ۔  اس موقع پر  شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری  ڈاکٹر اندر جیت سنگھ  اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

          میٹنگ کے دوران مختلف پروجیکٹوں پر تبادلۂ خیال کیا ، جو فی الحال  زیرِ تعمیر ہیں ۔  دونوں نے اگرتلہ – اکھورا ریلوے لنک بنگلہ دیش پروجیکٹ پر بھی  تبادلۂ خیال کیا ۔ اس کے علاوہ دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر  غور و خوض ہوا کہ پروجیکٹ 2022 ء تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

          اس پروجیکٹ کی لاگت 972.52 کروڑ  روپئے ہے  اور اس کے لئے مذکورہ رقم ہندوستان کی طرف سے شمال مشرقی  خطے کی ترقی کی وزارت  اور بنگلہ دیش کی طرف سے ایم ای اے کی طرف سے  دی جا رہی ہے ۔  یہ پروجیکٹ اکھورا میں بنگلہ دیش ریلوے نیٹ ورک کے ساتھ اگرتلہ کو جوڑے گا  ۔ ایک بار اس پروجیکٹ کے شروع ہونے کے نتیجے میں یہ  کولکاتہ اور اگرتلہ کے درمیان  مسافر اور سامان کی نقل و حمل کےلئے سفر کے اوقات کو کم کرے گا ۔  ہندوستان کی  طرف سے مسافت  5.46 کلو میٹر اور بنگلہ دیش کی طرف سے مسافت 6.57 کلو میٹر ہے ۔  ہندوستان کی طرف سے اس پروجیکٹ پر عمل آوری اِرکون ، سی پی ایس ای آف ریلوے  کر رہی ہے ، جب کہ  دوسری طرف  بنگلہ دیش ریلوے کے لئے  پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ اس پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے ۔

          ایک بار  اس  پروجیکٹ کے شروع ہو جانے کےنتیجےمیں ، اس سے  کولکاتہ سے اگرتلہ ( گوہاٹی ) ہوتے ہوئے  ریل کے سفرکے  اوقات   میں کمی  ہو گی ۔ کولکاتہ اور ڈھاکہ کے درمیان پہلے ہی میتری ایکسپریس چل رہی ہے ، جسے اگرتلہ تک کے لئے توسیع دی جا سکتی ہے ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  بنگلہ دیش کے ساتھ ثقافتی رابطے بہت ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت  ، تجارت اور ثقافتی تبادلےکو  فروغ دیا جانا چاہیئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More