23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بنگلہ دیش کے نو جوان ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی لیڈروں کے وفد کی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات

Urdu News

نئی دلّی ،  بنگلہ دیش کے نو جوان ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی لیڈروں پر مشتمل ایک وفد نے آج ( 12 مارچ ، 2019 ) کو یہاں راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی ۔
صدر جمہو ریہ ہند نے اس وفد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بنگلہ دیش کی آنے والی نسل کے سیاست دانوں سے مل کر مسرت ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش ایک دوسرے کے ساتھ تاریخی ، ثقافتی اور گھریلو تعلقات کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت یہ تسلیم کرتا ہے کہ بنگلہ دیش کا مضبوط ، خوش حال اور ترقی یافتہ ہونا بھارت کے بنیادی قومی مفاد میں ہے ۔ دونوں ملکوں کو یکساں چیلنج در پیش ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی مشترکہ خواہشات کی تکمیل کے لئے اپنے مشترکہ وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا ۔ انہوں نے وفد کے ممبران پر زور دیا کہ وہ ترقی اور خوش حالی کے فروغ کے لئے ساجھے داری کے نئے مواقع تلاش کریں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More