16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بنی نوع انسان کی بے لوث خدمت ، عقیدت کانچوڑ ہے :نائب صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی : نائب صدرجمہوریہ ہند ، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہاہے کہ بنی نوع انسان کی بے لوث خدمت ہی عقیدت کا نچوڑ ہوتی ہے ۔ موصوف شری ستیہ سائی بابا کے 92ویں یوم پیدائش سے متعلق تقریبات کا آندھراپردیش میں، پرشانتی نیلائم ، پٹاپارتھی میں افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کررہے تھے ۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ شری ستیہ سائی بابا اپنے عقیدت مندوں کے لئے عزیزترین دیوتاکی حیثیت رکھتے تھے اور بنی نوع انسان کے آفاقی مبلغ تھے انھوں نے پوری دنیا میں لاکھوں افراد کو متاثرکیاکہ وہ بنی نوع انسان کی خدمت میں سرگرمی سے شریک ہوجائیں ۔جناب وینکیانائیڈونے کہاکہ ان کی تعلیمات میں حقانیت ، محبت ،امن ،راستی عمل اور عدم تشدد پرزور دیاگیاہے ۔ شری ستیہ سائی باباکے ادارے کی خدمات اور سرگرمیاں قومی جذبے سے مملو رہی ہیں اور اس جذبے کو صحیح معنوں میں قومی جذبہ کہاجاسکتاہے جولائق ستائش ہے ۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ شری ستیہ سائی بابا نے پوری دنیا میں اپنے عقیدت مندوں کو تقریبا125ممالک میں خدمات فراہم کرنے والے ادارے قائم کرنے کی ترغیب دی تھی تاکہ ناداروں اورضرورت مندوں کی خدمت کی جاسکے ۔انھوں نے مزید کہاکہ شری ستیہ سائی باباکی الوہی رہنمائی میں ٹرسٹ نے اننت پور ضلع میں جو آندھراپردیش کے تحت آتاہے ، تقریباً700گاوؤں میں 10لاکھ سے زیادہ افراد کو پینے کا پانی مہیاکرایاہے ۔ اسی طرح کے پینے کے پانی کی سپلائی کرنے کے پروجیکٹ آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری اور مغربی گوداوری اضلاع اورتلنگانہ کے ضلع میدک اور محبوب نگر میں بھی شروع کئے گئے تھے ۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ تعلیم ، حفظان صحت ، پینے کا صاف پانی فراہم کرنے اور شری ستیہ سائی سینٹرل ٹرسٹ کے تحت اس طرح کی دیگرمفت خدمات شری ستیہ سائی باباکی رہنمائی میں فراہم کرائی گئی ہیں جنھیں دنیا بھرمیں بنی نوع انسانیت اور بھارت میں معاشرے پرگہرے اثرات مرتب کئے ہیں ۔

نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ شری ستیہ سائی باباکا اہم پیغام محبت تھا اوروہ بذات خود مجسم بے لوث محبت تھے اور ان کی پوری زندگی بنی نوع انسانیت کی بے لوث خدمت کے لئے وقف تھی ۔ بابانے بلاتفریق ذات ، عقیدہ نسل یا مذہب بنی نوع انسانیت کی خدمت کی اور تمام عقائد کے اتحاد پر علامتی زوردیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More