9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بودھ سنت وین کشوک بکولا رنپوچ پر تصویری نمائش 20 تا 31 دسمبر 2017 کے درمیان

Urdu News

نئی دہلی، داخلی امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے آج اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹ (آئی جی این سی اے) میں بصیری شخصیت کے حامل بودھ سنت وین کشوک بکولا رنپوچ پر ایک تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہندوستان میں منگولیا کے سفیر گون چگ گنبولڈ بھی موجود تھے۔ اس تصویری نمائش کا اہتمام، سنت وینریبل کشوک بکولا کی یوم پیدائش صدی تقریبات منانے کے لئے اندرا گاندھی قومی سینٹر کی ایسٹ ایشیا پروگرام اکائی کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ سنت کشوک بکولا، جدید لداخ کے معمار تھے۔

 اس افتتاحی تقریب میں جناب کرن رجیجو نے کہا کہ وین بکولا رنپوچ ایک بودھ بھکشو کارکن تھے اور انہوں نے امن قائم کرنے میں مدد کی اور مہاتما بدھ کی تعلیمات کو دنیا بھر میں پھیلایا۔ انہوں نے کہا کہ سنت بکولا دنیا میں قیام امن، ماحولیات کے تحفظ اور بودھ تعلیمات کے لئے کام کررہی متعدد قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ وابستہ تھے۔ جناب رجیجو نے کہا کہ سنت نے، کمیونسٹ دور اقتدار میں مختلف ملکوں میں روحانی آزادی سے انکار کیا جارہا تھا۔ لوگوں کے  درمیان ’دھرما‘ کی روشنی پھیلانے میں اہم اور متحرک رول ادا کیا۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سنت نے منگولیا، روس اور چین سمیت متدد ممالک میں بدھ مذہب کی احیاء اور بقاء کے کام میں ان کا تعاون بے مثال ہے ۔ اس سے ان کی عظیم شخصیت کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔

 اس تقریب میں، جموں وکشمیر پر ماہر، جموں وکشمیر اسٹیڈیز کے سابق کنوینر، وین لامالوبزانگ، اشوک مشن، جناب ارون کمار، جناب گیشے دورجی دامودل، ڈائریکٹر تبت ہاؤس، جناب تنپاتسیرنگ، ایچ ایچ دا دلائی لامہ کے خصوصی نمائندے، جناب تھاپستان، رکن پارلیمان (لداخ)، ڈاکٹر سچیدانند جوشی، رکن سکریٹری، آئی جی این سی اے نے شرکت کی۔

جناب سچیدانند جوشی (آئی جی این سی اے کے سکریٹری) نے سنت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے کام کو یاد کیا اور کہا کہ اس تصویری نمائش کے ذریعہ ہم نے سنت رنپوچ کے کاموں کو ملک بھر کے عوام کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔

جناب ارون کمار نے کہا شردھیہ رموپوچ جی ایک روحانی شخصیت ،عظیم سماجی اصلاح کار تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تقریب میں میں جس طرح کے لوگ جمع ہوئے ہیں وہ شنت کے اس ملک اور سماج کے لئے ان کے تعاون کے ضامن ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More