9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بچوں کی شادی کے امتناعی قانون ( پی سی ایم اے) 2006 کے تحت 2013-15 کے دوران کل 795 معاملات درج

A total of 795 cases registered under the Prohibition of Child Marriage Act (PCMA) 2006 during 2013-15
Urdu News

نئی دہلی، 10مارچ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ کرشنا راج نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (این سی آر بی) کے اعداد وشمار کے مطابق بچوں کی شادی کے امتناعی قانون (پی سی ایم اے) 2006 کے تحت 2013 سے 2015 کے دوران 2013، 2014 اور 2015 میں بالترتیب کل 222 ، 280 اور 293 معاملات درج کئے گئے ہیں۔ کم عمر میں بچے کی شادی کے پیچھے پیچیدہ وجوہات ہیں اور یہ ایک سوچ سے جڑا ہوا مسئلہ ہے جس میں لڑکیوں کو ایک بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ کم عمر میں شادی کی حوصلہ افزائی کرنے والی دیگر وجوہات میں سماجی رسم ورواج، روایات، ناخواندگی، غریبی، سماج میں عورت کا کمتر درجہ، کم عمر میں شادی کے نتائج سے بے خبری وغیرہ شامل ہیں۔

حکومت ہند، کم عمر میں بچوں کی شادی پر وک لگانے کے مقابلے میں اس رواج کو ختم کرنے کی جانب کام کر رہی ہے۔ ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے مذکورہ قانون کے مؤثر نفاذ کی وقتا فوقتا جانچ کرتی رہتی ہیں۔ تاہم یہ مسئلہ صرف قانونی کارروائی سے نہیں سلجھایا جاسکتا ہے۔

Related posts

4 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More