17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بڑی سرکاری افسروں کو نئے انداز سے سوچنا چاہئے اور وزیر اعظم کی فکر سے فیضان حاصل کرنا چاہئے:ونکیا نائیڈو

Urdu News

نئی دہلی،’اطلاعات و نشریات ،شہری ترقیات اور ہاؤسنگ اور شہری علاقوں کی غریبی دور کرنے کے محکمے کے وزیر جناب ونکیا نائیڈ نے آج بڑے سرکاری افسروں پر زور دیا کہ وہ سوچ کا نیا طریقہ اپنائیں اور مختلف طریقوں پر کام کریں، تاکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔ انہوں نے یہ بات تین وزارتوں کے تقریباً 100 سینیئر افسروں کے لیے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک الوداعی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔یہ تقریب ان کی تین متعلقہ وزارتوں کے افسران کے ریٹائرمنٹ اور تبادلوں کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔

جناب نائیڈو نے افسران پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم کی امیدوں پر پورے اتریں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘وزیر اعظم کے پاس خیالات کا بہت بڑا ذخیرہ ہے اوروہ نئی اور جدید سوچ کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہم سب سے یہ توقع کرتے ہیں کہ ہم پہلے سے مختلف طریقوں پر کام کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ پیداوار اور بہتر نتائج کے لیے نئی اختراع کا استعمال’’

اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ بڑے افسروں کو حالات کو ‘جوں کا توں’ رکھنےوالے اور غیر متنازع رہنے والے کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ جناب نائیڈو نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس تاثر کو بدلیں اور وزیر اعظم کی توقعات کو پورا کریں۔انہوں نے تجویز کیا کہ افسران کو ماضی کے طریقوں پر نہیں چلنا چاہئے’بلکہ انہیں ملک اور لوگوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرف صرف صحیح سبق حاصل کرنے کے لیے دیکھنا چاہیے۔ انہیں مستقبل کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونا چاہیے، کیونکہ ملک ایک نئے مستقبل کی تلاش میں ہے۔

جناب نائیڈو نے سستے مکانات کے پروگرام کو فروغ دینے کے لیےڈاکٹر نندتا چٹرجی کی تعریف کی جو آج ریٹائر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے جناب راجیو گوہا کی بھی ستائش کی کہ انہوں نے شہری ترقیات پر عمل درآمد کے سلسلے میں نمایاں کام انجام دیئے۔ جناب راجیو گوہا داخلہ سیکریٹری کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔ جناب اجے متل کے اچھے کام کی بھی تعریف کی گئی، جو انہوں نے وزات اطلاعات و نشریات میں انجام دئیے۔ان کا سیکریٹری (عملے)کے طور پر تبادلہ ہوا ہے۔ جناب نائیڈو نے وزارت اطلاعات و نشریات کے نئے سیکریٹری جناب این کے سنہا اور نئے سیکریٹری (یو ڈی) جناب ڈی ایس مشرا کا بھی خیر مقدم کیا۔

منصوبہ بندی(آزادانہ چارج) یوڈی اور ایچ یو پی اےکے وزیر مملکت راؤ اندر جیت سنگھ ، اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور اور پرسار بھارتی کے چیئرمیں اے سوریہ پرکاش بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More