نئی دہلی۔11؍جنوری، مرکزی وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے آج ہندوستانی معیشت کی ہیئت تبدیل کرنے کے جرأتمندانہ فیصلے کرنے کے فائدے کو دوہرایا۔ انھوں نے کہا کہ مشکل فیصلے شروع میں مشکل مرحلوں سے گزر گئے۔ کیونکہ تاریخی فیصلوں سے عارضی تکلیف ہوئی تھی۔ بڑے نوٹوں کی منسوخی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان کو جرأتمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے کیونکہ یہی وقت ہے کہ گندگی کو صاف کیا جائے اور بڑے نوٹوں کی منسوخی ہماری موجودہ اور مستقبل کی زندگی کو متاثر کرے گی۔ جناب جیٹلی جی ایس ٹی پر ایک سمینار سے اظہار خیال کررہے تھے۔ جی ایس ٹی کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بہت سے معاملات حل کرلئے گئے ہیں۔ کچھ اہم معاملات ابھی باقی رہتے ہی جنہیں اگلے چند ہفتوں کے اندر حل کرلیا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ جی ایس ٹی کا پورا عمل جمہوری طریقے سے انجام دیا جارہا ہے اور جی ایس ٹی اور نوٹوں کی منسوخی ، دونوں کا اثر اس سال محسوس کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایک بار جب جی ایس ٹی لاگو ہوجائے گی تو ٹیکس کے زیادہ مؤثر نظام کے ساتھ ایک ڈیجیٹل معیشت ہندوستان کو بہتر بنائے گی۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی، نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل اور کناڈ احکومت کے بنیادی ڈھانچے اور کمیونیٹیز کے وزیر امرجیت سوہی بھی موجود تھے۔
14 comments