19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر میں ایٹمی توانائی کے شعبے کی سہولتوں کے افتتاح کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کا خطاب

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب  رام ناتھ کووند نے  آج یعنی کو ممبئی میں  ٹرامبے کے مقام پر     بھابھا ایٹمی ریسرچ سینٹر   ( بی اے آر سی) میں   ایٹمی توانائی  کے شعبے  (ڈی اے ای) کی ٹکنالوجیوں کے بارے میں ایک نمائش کا دورہ کیا۔    انہوں نے    ایٹمی توانائی  کے   شعبے کی  سہولیات کا بھی افتتاح کیا۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندستان کو  مختلف  شعبوں میں   نیوکلیائی  ٹکنالوجی کےاستعمال میں ایک سرکردہ  قوم کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔   یہ شعبے    توانائی سے زراعت تک اور ادویات سے    کچرے کے بندوبست تک  پھیلے ہوئے ہیں۔      انہوں نے کہا کہ    اس میدان میں   سفر کا آغاز   بی اے آر سی نے    تقریباً 6 عشرے پہلے ہوا۔   اس کے بعد سے    ایٹمی توانائی کا شعبہ (ڈی اے ای) ایک   ہمہ جہت   تنظیم  کی شکل اختیار کرگیا ہے اور اس کی سہولتیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔

صحت کی دیکھ بھال، خوراک اور زراعت،   آبی وسائل  اور ماحولیات کے تحفظ    جیسے شعبوں میں نیوکلیائی تکنالوجی کے استعمال میں   ہندستان کے نیوکلیائی سائنس دانوں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ  یہ کامیابیاں   قابل تعریف ہیں۔      انہوں نے کہا کہ   قوم کی تعمیر   ایک طویل مدتی    اور کبھی نہ ختم ہونے والا عمل ہے۔      اس کے نتیجے میں  ہمیں بہت سے نتیجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ہماری   قومی ترقی کے عمل میں    ڈی ای اے کو    ایک اہم ذمہ داری نبھانی ہے۔

1۔میں آج یہاں   اس  شاندار قومی ادارے میں    آپ کے مابین  پہنچ کر  بہت خوش ہوں۔    بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر  ڈاکٹر  ہومی  جہانگیر بھابھا    کے ویژن ، کوششوں اور   دور رس نگاہی  کی عکاسی  کرتا ہے۔    مجھے خوشی ہے کہ    آپ لوگ جو   رہنمائی کرنے والا کا م انجام دے رہے ہیں مجھے اس کی ایک  جھلک دیکھنے کو ملی۔     نیوکلیائی  سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے سے مجھے آج زیادہ آگاہی ہوئی ہے اور مجھے خوشی ہوئی ہے کہ میں نے   آج  ایٹمی توانائی کے شعبے کی   بعض سہولتوں کا افتتاح کیا ہے۔

2۔ ہندستان کو  مختلف  شعبوں میں   نیوکلیائی  ٹکنالوجی کےاستعمال میں ایک سرکردہ  قوم کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔   یہ شعبے    توانائی سے زراعت تک اور ادویات سے    کچرے کے بندوبست تک  پھیلے ہوئے ہیں۔      انہوں نے کہا کہ    اس میدان میں   سفر کا آغاز   بی اے آر سی میں     تقریباً 6 عشرے پہلے ہوا۔     اس کے بعد سے ایٹمی توانائی کے شعبے نے ایک ہمہ جہت شعبے کی شکل اختیار کرلی ہے جس کی سہولتیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔     جو لو گ آج یہاں موجود ہیں  اور   آپ سے پہلے کے   بہت سے  مثالی   پیش رو   دراصل    وہ رہنما ہیں   جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ایٹمی توانائی کے شعبے   کا ویژ ن ایک حقیقت میں تبدیل ہو  اور یہ اس کے باوجود ہوا  کہ ایک طویل عرصے تک دوسرے ملکوں نے      ہمیں ٹکنالوجی  دینے سے انکار کیا۔ آ ج پوری دنیا      نیوکلیائی        اداروں کے قیام میں بھارت کی   خودکفیل نوعیت کا   اعتراف کرتی ہے۔

3۔میں نے ابھی   ایٹمی توانائی شعبے کے ویژن کا ذکر کیا جس کی تشریح اس کے    سیٹزن چارٹر میں کی گئی ہے۔     اس ویژن  میں کہا گیا ہے کہ ٹکنالوجی کے ذریعہ      اور دولت کی تشکیل کے ذریعہ   اور شہریوں     کو  بہترمعیار زندگی فراہم کرنے کے ذریعہ     قوم کو بااختیار بنایا جائے۔   اور یہ کام قوم کو توانائی کے معاملے میں   خودکفیل بناکر   کیا جائے گا   ، کافی   محفوظ  اور تغذیہ بخش خوراک فراہم کرکے کیا جائے گا اور ہمارے عوام کو صحت کی   بہتر سہولتیں فراہم کرکے  کیا جائے گا۔  یہ سب کا م   نیوکلیائی     اور ریڈی ایشین ٹکنالوجیوں    کو فروغ دے کر  اور ان  کے استعمال کے ذریعہ کیا جائے گا۔

4۔  بعض اوقات     اس طرح ویژن  سے متعلق بیانات     صرف  بلند و بانگ    خیالات بن کر رہ جاتے ہیں جن کا   کسی  تنطیم کی طرف سے   کئے گئے   حقیقی کام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔     مجھے یہ کہتے ہوئے  خوشی محسوس ہورہی  کہ آپ کے معاملے میں آپ کا کام       آپ کے اعلان کردہ  ویژن    کا سچا ثبوت ہے۔    پورے  نیوکلیائی     نظام نے   نیوکلیائی توانائی تعلق سے ہم آپ کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ اس نظام میں   یورینیم کی تلاش اور اس کی کانکنی،   ایندھن کو تبدیل کرنے   اور  نیوکلیائی  ری ایکٹروں میں بجلی کی تیار  شامل ہے۔      اب   آپ سب کو    ایک زبردست   نیوکلیائی پروگرام قائم کرنے   کا  مقصد حاصل کرنے کے لئے  کام کرنا ہے۔     یہ پروگرام    تھیوریم کے  ہمارے وسیع ذخائر کے استعمال پر مبنی ہونا چاہئے۔

.5 عا م آدمی کو جس بات کا کم علم ہےوہ اُس  کام سے متعلق ہے جو آپ سبھی لوگ صحت کی دیکھ بھال، خوراک اور زراعت پانی کے وسائل کے بندوبست اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں نیوکلیائی ٹیکنالوجی کااستعمال کرنے کے لئے کررہے ہیں۔ نیوکلیائی میڈیسن میں تحقیق کا تشخیص اور تھیرا پیتھک مقاصد کے لئے کافی استعمال کیا گیا ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایٹمی توانائی کے محکمے سے جڑے کینسر کے ہسپتالوں میں کینسر کے ہزاروں مریض ان ایپلی کیشنز سے فائدہ اٹھاتے ہیں جو آپ کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  ایک بڑی تعداد میڈیکل سینٹر مریضوں کے علاج اور تشخیص کے لئے ایٹمی توانائی کے  محکمے کی طرف سے سپلائی کئے گئے ریڈیو اسوٹوپ پروڈکٹس استعمال کررہے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ ان میں ایک سہولت جس کا میں نے آج افتتاح کیا۔ بی اے آر سی کے ذریعہ تیار کیاگیا کثیر لیف کولی میٹر سسٹم ہے یہ نظام پھوڑے کے علاج کے اثر کو بڑھائے گا۔

.6 نیوکلیائی سائنس میں تحقیق سے ہمارے فوڈ پروسیسنگ( ڈبہ بند خوراک) اور زراعت کے سیکٹر کو بھی فائدہ ہوا ہے اور اس طرح براہ راست ہمارے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ آٖ پ کے کام سے 43میو ٹنٹ فصل کی قسموں کو تیار کرنے میں مدد ملی ہے۔جو زیادہ کار گر اور زرخیز ہے۔ میں دوبارہ اس بات کے لئے خوش ہوں کہ میں نے ان میں سے ایک قسم کی ڈی یو بی آر اے ای چاول کی ایک نیوٹنٹ قسم کا افتتاح کیا۔ نیوکلیائی سائنس کی اپیلی کیشنز نے آم، پیپتا اور لیچی جیسے پھلوں کی زندگی بڑھانے میں مدد کی ہے۔ اس سے کچرے کو کم کرنے میں مدد ملی ہے اور فصل کی کٹائی کے بعد نقصان  کم ہوا ہے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے زرعی برآمدات بھی کافی بڑھی ہے۔ یہ کچھ ایسی مثالیں ہے کہ کس طرح آپ  ان سیکٹروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کام کرتے ہیں۔

.7 ایسے دیگر شعبے بھی ہیں جس میں آپ کے تعاون سے قومی ترقی میں مدد ملتی ہے۔آپ نے بہت سی ٹیکنالوجیوں کو فروغ دیا ہے جس سے پانی کو پاک صاف کرنے میں مدد ملی ہے۔شہروں میں پیدا ہونے والے میونسپل کچرے کے ریڈیشن ٹریٹمنٹ میں مدد ملی ہے اور کچن بایو ویسٹ کو کھانے پکانے کے لئے بایو گیس میں تبدیل کرنے کے مقاصد پورے ہوئے ہیں۔ مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ایجنسیوں کے ذریعہ ان ٹیکنالوجیوں کا تیزی سے استعمال کیاجارہا ہے اور میں آپ کے ان اقدامات کی ستائش کرتا ہوں جس کی ہمارے ملک کی دفاع اور سیکوریٹی پر براہ راست اہمیت ہے۔

.8 آپ کی حصولیابیاں قابل تعریف ہیں اور اس میں اطمینان کی کافی گنجائش  ہے۔ملک کی تعمیر ایک طویل مدتی اور کبھی نہ ختم ہونے والا عمل ہے اور ہمارے سامنے بہت سے چیلنج ہیں۔ جس سے ہمیں نپٹنا ہے ہم کو غریب سے غریب شخص کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ وہ عزت کی زندگی گزر بسر کرسکیں۔ایٹمی توانائی کے محکمے کی بھی ہماری قومی ترقی میں اہم ذمہ داری ہے حکومت نے نیوکلیائی ذرائع کے  ذریعہ بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کا ایجنڈا تیار کیا ہے اور یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے ممکن بنائے اسی طرح آپ کو نئی اپیلی کیشن تیار کرنے کے لئے کام کرتے رہنا چاہئے جس سے آلودگی اور آب وہوا میں تبدیلی، زرعی پیداوار کے کچرے ، پانی کی قلت اور بیماری سے نپٹنے،کچرے کے بندوبست جیسے چیلنجوں سے نپٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔

9۔ اس مجمعہ میں  ہمارے کچھ   بہترین سائنسی دماغ موجود ہیں اور آپ کو ملک کے وسائل   حل کرنے میں     اور  سماجی انصاف    اور مساوات کے ساتھ   اقتصادی  ترقی حاصل کرنے کے معاملے میں اپنا رول ادا کرنے میں    سائنس کی طاقت اور اس کے امکانات کو  استعمال کرنا چاہئے۔  آپ لوگ خوش قسمت ہیں  کہ آپ کے اندر    لوگوں کی   زندگیوں   کو   تبدیل کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور ہماری قوم کو صحیح معنوں میں  خوشحال اور محفوظ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

10۔   آخر میں    میں  آپ سب لوگوں کو   آپ کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔  خدا کرے کہ آپ     زبردست توانائی اور بہترین صحت کے ساتھ  اپنے اچھے کام کا سلسلہ جاری رکھیں۔

شکریہ!

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More