نئی دلّی: آزادی کے امرت مہوتسو کی تقریب کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر بھارتی بحریہ نے ، انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن ( آئی این ایس اے ) کی سرپرستی میں باد بانی کشتیوں کی دوڑ اور باد بانی کشتیوں کی پریڈ کا منصوبہ بنایا ہے ، جو مقامی آبادی میں باد بانی کے کھیلوں کو مقبول بنانے کے لئے تینوں کمانوں کے صدر دفاتر میں منعقد کی جائیں گی ۔ پہلی تقریب 23 ستمبر ، 2021 ء کو ارناکولم کے چینل میں کوچی کے بھارتی بحریہ کے واٹر مین شپ ٹریننگ سینٹر میں منعقد کی جائے گی ۔ اس میں بحریہ کے 75 جوان شرکت کریں گے اور کشتی رانی کی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ بحریہ کی جنوبی کمان کے سربراہ ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ، اِس تقریب میں مہمانِ خصوصی ہوں گے ۔ کشتیوں کی دوڑ اور پریڈ میں بحریہ کی جنوبی کمان کے بھارتی بحریہ کے سمندری باد بانی جہاز ، باد بانی کشتیاں اور باد بانی ڈنگیاں شرکت کریں گی ۔
آزادی کے امرت مہوتسو پر کشتی رانی کی تقریب ممبئی اور وشاکھا پٹنم میں بالترتیب اکتوبر اور نومبر میں منعقد کی جائے گی ۔