نئی دہلی،15؍مئی ،بحری آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل اے وی ایس ایم، این ایم، وائس ایڈمرل ایس این گھورمیڈ اور اسپیس ایپلی کیشن سینٹر کے ڈائریکٹرجناب تپن مشرا نے اسپیس ایپلی کیشن سینٹر میں 15؍مئی 2017کو میٹرولوجی اور اوشیئن لوجی کے شعبے میں سائنسی تعاون اور ایک دوسرے کو اعداد و شمار دینے سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ اس مفاہمت نامے پر دستخط کے ساتھ ہی دونوں اداروں نے آپسی تعاون کےایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اتفاق کیا ہے، جہاں اس اشتراک سے دونوں اداروں کے درمیان پہلےسے قائم اشتراک کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔