15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی بحریہ نے جہازوں اور آبدوزوں کی مرمت اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی  دہل۔ بھارتی بحریہ کی جہازوں کی مرمت سے متعلق سالانہ کانفرنس (اے آر سی) اور بنیادی ڈھانچے کی سالانہ کانفرنس (اے آئی سی) 18فروری 2020 کو وشاکھاپٹنم میں مشرقی بحری کمان کے صدر دفتر میں شروع ہوئی۔ اس دو روزہ کانفرنس کی صدارت وائس ایڈمرل جی ایس پے بی، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم  چیف آف میٹریل (سی اوایم) انٹیگریٹیڈ ہیڈ کوارٹرس ، وزارت دفاع (بحریہ) کررہے ہیں۔ اس میں بحری صدر دفتر، تینوں بحری کمانوں، پورٹ بلیئر میں انڈمان نکوبار کمان میں  فوج کی تینوں شاخوں کے افراد ، بحریہ کے  جہازسازی کے کارخانے ، مرمت کے کارخانے اور میٹریل سے متعلق تنظیموں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ یہ نمائندے بھارتی بحریہ کے تمام جہازوں اور آبدوزوں کے مرمت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھانے کے منصوبے مرتب کریں گے تاکہ بحریہ کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔

افتتاحی تقریر کرتے ہوئے وائس ایڈمرل اتُل کمار جین ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم، وی  ایس ایم،فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ای این سی نے نمائندوں کا خیرمقدم کیا اور بحری پلیٹ فارموں کی لڑنے کی صلاحیت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں سب لوگوں کی طرف سے لگن کے ساتھ کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ سمندر میں پلیٹ فارموں کی مسلسل کارروائی کے سلسلے میں بحریہ کے  جہازوں کی مرمت کے کارخانوں کے رول کی ستائش کی گئی۔

چیف آف میٹریل (سی او ایم) نے اپنی تقریر کے دوران جہازوں اور آبدوزوں کی معیاری مرمت کو یقینی بنانے کے لئے  فورم کی کوششوں کو سراہا جس میں خاص توجہ فوجیوں اور سامان کی حفاظت پر دی جاتی ہے۔ کانفرنس کے دوران مرمت وغیرہ کے بارے میں تکنیکی اور لاجسٹک پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سمندر میں جانے والے یونٹوں کی صلاحیت اور ہنرمندی بڑھانے پر خصوصی  زور دیا گیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ لوگوں پر زور دیا کہ وہ ’میک اِن انڈیا‘ اسکیم کے جذبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے دیسی جانکاری کے زیادہ استعمال پر توجہ دیں۔

بنیادی ڈھانچے سے متعلق سالانہ کانفرنس 19فروری 2020 کو منعقد ہوگی جس میں بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور اسے دوبارہ فٹ بنانے کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا جس کا مقصد بھارتی بحریہ کے لڑنے کی صلاحیت کو برقرار رکھنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More