18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی بحریہ نے سائنسی اور صنعتی ریسرچ کونسل(سی ایس آئی آر) کے ساتھ مفاہمت نامہ پردستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی بحریہ اور سائنسی  اور صنعتی ریسرچ کونسل (سی ایس آئی آر) نے آج بھارتی بحریہ کے لئے مشترکہ ریسرچ کرنے اور ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے ایک  مفاہمت نامہ پر  دستخط کئے یہ سی ایس آئی آر، بھارتی بحریہ اور بھارتی صنعت کے درمیان ایک مشترکہ بندوبست ہوگا۔

مفاہمت نامہ پر دستخط وائس ایڈ مرل جی ایس پیبی پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم چیف آف میٹریل آف انڈین نیوی اور جناب شیکھر سی منڈے، سیکریٹری  ڈی ایس آئی  آر اور ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر نے کئے۔ دستخط کی تقریب میں 7 سی ایس آئی آر لیب کے ڈائریکٹر، فلیگ آفیسرز اور بھارتی بحریہ کے ڈائریکٹوریٹ اور ممتاز سی ایس آئی آر لیب کے نمایاں سائنس دانوں نے شرکت کی۔

 یہ مفاہمت نامہ بھارتی بحریہ اور سی ایس آئی آر کے درمیان بات چیت کے لئے ایک رسمی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔یہ میکنیکل، الیکٹرانکس، کمیونیکشن، کمپیوٹر تعلیم، پروپلزن سسٹم اور مینو ٹیکنالوجی کے متعدد شعبوں میں مشترکہ تحقیق اور ترقی کی سرگرمیوں کا راستہ ہموار کرے گا۔

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈ مرل جی ایس پیبی نے سی ایس آئی آر کو سائنسی تحقیق اور ترقی کے میدان میں ملک کے تئیں اسکی خدمات کے لئے مبارک باد دی اور تیار کی جانے والی کچھ ٹیکنالوجی کا ذکر کیا۔ جس کا استعمال عملیاتی دستیابی اور بحریہ پلیٹ فارموں کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے  مسلح افواج اور سی ایس آئی آر جیسے عالمی سطح کے قومی اداروں کے درمیان اس طرح کی شراکت داریوں کی ضرورت پر زور دیا۔ جس سے ہندوستانی بحریہ کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کی سمت میں بڑھنے میں مدد ملے گی اور اسی کے ساتھ ساتھ وہ میک ان انڈیا اور حکومت کے دیگر احتراعی پروگراموں کے تحت مشترکہ طور پر مصروف عمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  یہ مفاہمت نامہ مستقبل میں نئی ٹیکنالوجیوں کی ترقی اور خیالات کے تبادلے کی بنیاد بنے گا۔جناب شیکھر سی منڈے نے مشترکہ کوششوں کی ستائش کی اور اس بات پر زور دیا کہ سی ایس  آئی آر کے لئے دفاع ایک ترجیحی شعبہ ہے۔ جس کا مقصد ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی میں خودکفیل ہونا ہے۔

اس مفاہت نامے کے تحت پیش رفت کی جانے والی کچھ فوری پروجیکٹوں میں متبادل ٹیکنالوجیز کی ترقی اور ریموٹ آپریشن کے لئے وائر لیس ایم ای ایم ایس پر مبنی سینسر کی تنصیب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More