14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی بحریہ کے اسٹیلتھ ڈیسٹرائر، آئی این ایس سے براہموز سوپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، سوپر سونک کروز میزائل براہموز کا آج بحر عرب میں ایک ٹارگیٹ پر نشانہ لگاتے ہوئے بھارتی بحریہ کے اندرونِ ملک تیار اسٹیلتھ ڈیسٹرائر، آئی این ایس چنئی سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ میزائل نے اعلیٰ سطحی اور مشکل ترین مشقوں کے بعد کامیابی کے ساتھ ازحد درست نشانہ لگایا۔

’وار کرنے والے اہم ہتھیار‘ کے طور پر برہموز، طویل دوری پر واقع بحریہ کی سطح کے ٹارگیٹ کو پورا کرنے کے ذریعہ جنگوں میں ناقابل تسخیر  ہتھیاربن کر ابھرے گا اور اس طرح ڈیسٹرائر کو بھارتی بحریہ کا ایک اور طاقتور پلیٹ فارم بنا دے گا۔ ہر لحاظ سے اعلیٰ معیار کا حامل برہموز بھارت اور روس کے ذریعہ مشترکہ طور پر ڈیزائن، تشکیل اور تیار کیا گیا ہے۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کامیاب لانچ کے لئے ڈی آر ڈی او ، برہموز اور بھارتی بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔

ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور چیئرمین ڈی آر ڈی او کے چیئرمین  ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس بڑی حصولیابی کے لئے سائنسدانوں اور ڈی آر ڈی او، برہموز بھارتی بحریہ اور صنعت سے وابستہ تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ برہموز میزائلیں کئی طرح سے بھارتی مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More