Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی بحریہ کے جہاز شیوالک اور کڈمت کثیر جہتی بحری مالبار مشقوں میں شرکت کے لیے گوام پہنچے

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی بحریہ کے جہاز شیوالک اور کڈمت جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل میں جاری  تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر 21 اگست کو امریکہ کے جزیرے گوام پہنچے ہیں۔ ان دونوں بحری جہازوں کو آسٹریلیا ، بھارت ، جاپان اور امریکہ کے درمیان ہونے والی سالانہ مالابار – 21 مشقوں میں شامل ہونا ہے۔ مالابار بحری مشقوں کا سلسلہ بھارتی اور امریکی بحریہ  کی باہمی مشقوں کے طور پر 1992 میں شروع ہوا تھا  اور اس میں  گزرتے ہوئے برسوں کے دوران کافی فروغ ہوا ہے اور اس نے بحرالکاہل اور بحر ہند کے خطے کی چار اہم بحری افواج شرکت کر رہی ہیں۔  مشقوں کے ایک حصے کے طور پر وائس ایڈمیرل اے بی سنگھ اور مشرقی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، ریئر ایڈمیرل لیونارڈ سی ‘‘بُچ’’ ڈولاگا، سی ٹی ایف-74 کے کمانڈر کے ساتھ ترقیاتی اور کارروائی کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کریں گے اور بحری کارروائیوں میں تال میل کے لیے ایکشن لان تیار کریں گے۔  ریئر ایڈمیرل ترون سوبتی 26 اگست ، 2021 سے شروع ہونے والی سمندری مرحلے کی مشقوں میں آئی این ایس شیوالک کے ساتھ شرکت کریں گے۔

مالابار – 21 مشقیں 26 سے 29 اگست کے دوران یو ایس این، جے ایم ایس ڈی ایف اور آر اے این کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔ یہ مشقیں یکساں سوچ رکھنے والی بحریاؤں کو مشترکہ طور پر کارروائی کرنے ، بہترین طریقۂ کار سے تجربہ حاصل کرنے اور بحری سکیورٹی کی کارروائی کے لیے ضابطوں کو سمجھنے میں مدد دیں گی۔ مالابا ر – 21 میں جنگی جہازوں ، فری گیٹس ، کور ویٹس، آبدوزوں، ہیلی کاپٹروں اور طویل فاصلے والے بحری گشتی ہوائی جہازوں کو شامل کیا جائے گا۔ مشقوں کے دوران پیچیدہ سطحی اور بین سطحی کارروائیوں ، ہتھیاروں سے فائرنگ کی مشقیں ، اینٹی سرفیس، اینٹی ایئر اور اینٹی سب میرین جنگی مشقیں شامل ہیں۔ کووڈ پابندیوں کے باوجود ان مشقوں کا انعقاد شرکت کرنے والی بحری افواج کے درمیان تال میل اور محفوظ سمندر کے لیے عہدبستگی کا اظہار ہے۔

بھارتی بحریہ کے جہاز شیوالک اور کڈمت ملک میں ڈیزائن اور تیار کردہ کثیر رول والا گائیڈیڈ میزائلس اور آبدوز شکن فری گیٹ سے لیس جہاز ہے اور یہ بحریہ کی مشرقی کمان وشاکھا پٹنم میں بھارتی بحریہ کے مغربی بیڑے میں شامل ہے۔  آئی این ایس شیوالک کی کمان کیپٹل کپل مہتا کے ہاتھ میں ہے جبکہ آئی این ایس کڈمت کی کمان ، کمانڈر آر کے مہارانا کے ہاتھ میں ہے۔ دونوں جہاز مختلف قسم کے ہتھیاروں ، سینسر وغیرہ سے لیس ہیں اور بھارت کی جنگی صلاحیتوں کے فروغ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More