20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی حکومت کی براہ راست پروازوں کے سلسلے میں مغربی آسٹریلیا سے بات چیت

Urdu News

نئی دہلی، شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جناب جینت سنہا نے بھارت او رپرتھ کے درمیان براہ راست نان اسٹاپ پروازوں کے قیام کے لئے مغربی آسٹریلیائی ریاستی حکومت سے مزید عہدو پیمان لینے کے لئے آج یہاں مغربی آسٹریلیا کے سیاحتی وزیر جناب پال پپالیا سے ملاقات کی۔

وزراء نے کہا کہ ان کی بات چیت مثبت تھی۔انہوں نے اس سے اتفاق کیا کہ اگر مغربی آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان براہ راست فضائی خدمات شروع ہوجاتی ہے تو اس سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا۔ میٹنگ میں ایئر انڈیا کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کھرولا بھی موجود تھے۔

بھارت پہلے سے ہی مغربی آسٹریلیا کے لئے تیزی سے بڑھتی ہوئی ایک مارکیٹ ہے اور دسمبر 2015ء کے اختتامی سال کے مقابلے سال2017ء کی اسی مدت میں سیاحوں کی تعداد میں 38 فیصد تک کا اضافہ ہو اہے۔مغربی آسٹریلیا ئی حکومت نے حال ہی میں پہلی بار بھارتی صارفین کے لئے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور ممبئی میں ایک مارکیٹنگ نمائندے کی تعیناتی کی ہے۔

 ایئر انڈیا روٹ کے لئے بزنس کیس دریافت کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔

جناب جینت سنہا نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تجارت ،سرمایہ کاری ، کھیلوں اور تعلیم کے شعبے میں مضبوط تعلقات ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان براہ راست رابطہ کاری سے ان رشتوں میں مزید گہرائی آسکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کا آسٹریلیا کے ساتھ  ایک انتہائی اوپن فضائی خدمات کا معاہدہ ہے۔ا س سے بھارت اور آسٹریلیا دونوں کی ایئرلائنز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان مزید پروازوں کے لئے آزادانہ انتظامات سے فائدہ اٹھانے پر غور کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب بہت سارے بھارتی جہازوں کو  انٹرنیشنل روٹوں پر پرواز کرنے کی اجازت ہے اور ہم دونوں ملکوں کے درمیان متعدد نئی براہ راست پروازوں اور اضافہ شدہ فریکوئنسی کو دیکھنا چاہیں گے۔

ملاقات کے بعد جناب پال پپالیا نے کہا کہ آج کی ملاقات بے حد نتیجہ خیز رہی اور ہم نے بھارت اور پرتھ کے درمیان براہ راست پروازوں کے قیام کی سمت میں اپنی کوششوں میں نمایاں طورپر تیزی لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی آسٹریلیائی حکومت بھارت سے مغربی آسٹریلیا تک سفر کرنے والے سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے بارے میں سنجیدہ ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہم نے پہلی بار سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیا ہے  اور ریاست کو فروغ دینے کے لئے سفری تجارت اور ٹورزم آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے کے لئے ایک مارکیٹ نمائندے کی تقرری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری غیر معمولی ریاست کے پاس بھارتی سیاحوں کو دینے کے لئے بہت کچھ ہے ، خواہ وہ تجارت ، تعلیم یا چھٹی کے دن گزارنے کے لئے یہاں کا سفر کررہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے پرتھ میں بہترین ہوٹلیں ہیں اور گزشتہ چند سالوں میں 3ہزار سے زائد نئے کمرے کھولے گئے ہیں۔ ہمارے خطوں کی زیارت کے لئے یہ ایک مکمل لانچنگ پیڈ بھی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More