27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی ریلویز نے 100واں 12000 ایچ پی – ڈبلیو اے جی 12 انجن شامل کیا ہے

Urdu News

نئی دہلی،: بھارتی ریلویز کے لئے یہ ایک فخر کا لمحہ ہے کہ بھارتی ریلوے کے بیرے میں ایک سو واں 12000 ایچ پی  – ڈبلیو اے  جی  -12  بی کو شامل کیا گیا ہے۔ اس انجن کا نام  ڈبلیو  اے جی ؤ12  رکھا گیا ہے جس کا نمبر  60100 ہے ۔ اس انجن کو  مادھے پورہ الیکٹرک لوکو موٹیو  پرائیویٹ  لمیٹڈ (ایم ای ایل پی ایل)  نے بنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Number60100OFLK.jpeg

یہ انجن   آئی جی بی ٹی پر مبنی  جدید ترین،  تین مرحلے کی  ڈرائیو والے اور  12000 ہارس پاور  طاقت  والے بجلی  کے انجن ہیں۔ ان میں زیادہ  ہار س پاور  والے انجنوں کی بدولت اوسط رفتار کو  بہتر  کرکے اور مال برداری والی ٹرینوں میں لدانی  کی صلاحیت  میں اضافہ کرکے پٹریوں پر ٹرینوں کے رش  کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ انجن  زیادہ سے زیادہ  706 کے این کی بار برداری  کی صلاحیت رکھتا ہے جو 150  میں سے ایک میں ایک  6000 ٹی ٹرین کو اسٹارٹ  کرسکتا ہے اور چلا سکتا ہے بی ا و- بی او  کے دوہرے  ڈیزائن والا یہ انجن 120 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے  22.5  ٹی  (ٹن)  سامان  کی بار برداری کرسکتا ہے اور جسے بڑھا کر  25  ٹن کیا جاسکتا ہے۔

یہ زیادہ معیار  والے انجن ’میک  ان انڈیا‘  پہل کے تحت بنائے گئے ہیں اور یہ  ملک میں بار برداری کی نقل وحمل میں انقلاب  لانے میں ایک کلیدی  کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے  زیادہ تیز رفتاری  سے زیادہ محفوظ  طریقے سے اور زیادہ  وزن کا سامان پورے ملک میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا کر  بھیڑ بھاڑ  والی ریل پٹریوں پر ٹرینوں کا رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ابھی تک ان  ای- لوکوز  نے تمام ریلوے ڈویژ نوں میں ایک سے سرے سے دوسرے سرے تک  سفر کرلیا  ہے اور یہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہم مزید ایسے ہی سنگ میل طے کرنے کے منتظر ہیں۔

یہ  انجن مال برداری کے لئے مخصوص  کوریڈور  کے لئے کوئلے کی ٹرینوں کی مزید  نقل وحمل کی کایا پلٹ  کرنے والے  ثابت ہو رہے ہیں۔ ان انجنوں کے مقام کا  جدید ترین  سافٹ ویئر  کے ذریعے  ان کے اسٹریٹجک استعمال کے لئے  جی پی ایس  کے ذریعے  پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ یہ  ان ڈبلیو  اے بی – 12 بی الیکٹرک انجنوں نے پہلے ہی 48  لاکھ کلو میٹر سے  زیادہ کا سفر  طے کرکے تمام 17  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام  دو علاقوں میں مختلف النوع  قسم کی اشیا اور سامان  پہنچا دیا ہے۔

یہ بات  قابل ذکر ہے کہ  بھارتی  ریلویز  نے مادھے پورہ الیکٹرک  لوکو موٹیو  پرا ئیویٹ  لمیٹڈ   (ایم ای ایل پی ایل)  کے ساتھ  سرکاری خرید  نیز  دیکھ بھال اور مرمت وغیرہ  سے متعلق  ایک اور سمجھوتہ  کیا ہے۔ بہار میں واقع مادھے پورہ الیکٹرک لوکو فیکٹری  کے ذریعہ تیار کردہ پہلے 12000 ایچ پی  میڈ ان انڈیا  انجن کو  انڈین ریلویز  نے 18 مئی 2020  کو پنڈت دین دیال اپادھیائے  جنکشن اسٹیشن سے چلانا شروع کردیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More