Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی ریلوے میں اعلیٰ صلاحیت والی پارسل وینوں کی شمولیت

Urdu News

نئی دہلی، ؍اگست؍ ایسی اشیاء جو جلد خراب ہو جاتی ہیں، ان کیلئے پوری لدان والی صلاحیت کے حامل مخصوص ڈِبوں کی ضروریات کی تکمیل کیلئے بھارتی ریلوے نے اپنے طور پر اعلیٰ صلاحیت والے پارسل وین وضع کئے ہیں، جن کی صلاحیت 23 ٹن کی ہے اور ان ڈِبّوں کو سواری گاڑیوں میں گنجائش کی دستیابی اور عملی افادیت کے تقاضے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، جوڑا جاتا ہے۔ ریل گاڑی کے ذریعے دودھ کی نقل و حمل کو ممکن بنانے کیلئے خاص طورسے ڈیزائن کئے گئےاعلیٰ صلاحیت والے ملک ٹینکر وضع کئے گئے ہیں، جو خصوصی ریل گاڑی کےطورپر سفر کرتے ہیں اور ان کی صلاحیت 44.66 کے ایل ہوتی ہے۔ فی الحال 3 ملک ٹینکر ریل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں، جن میں سے 2 ریل گاڑیاں گجرات کارپوریٹیو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹیڈ(جی سی ایم ایم ایف ایل)کےذریعے پالن پور سے بھیم سین تک چلائی جا رہی ہیں اور ایک مخصوص ملک ٹرین مدرڈیری کےذریعے داؤند سے بڑوت تک چلائی جا رہی ہے۔

اس کےعلاوہ بھارتی ریلوےنے بڑی مقدار میں پھل، جیسے عام، کیلا، سنترہ وغیرہ کو مطالبے پر ایک مقررہ راستے پر مخصوص اوریجن سے لے کر منظر مقصود تک کے ریلوے اسٹیشنوں تک لے جانے کیلئے خصوصی پارسل ٹرینیں بھی چلائی ہیں، جو اعلیٰ صلاحیت والی پارسل وینوں کی شکل میں کام کرتی ہیں۔ ریلوے آرڈر ملنے پر پھلوں کی نقل و حمل کیلئے اپنی جانب سے ریک بھی فراہم کرتا ہے۔

کنٹینروں میں باغبانی سے متعلق پیداوار کی نقل و حمل کیلئے، کنٹینر کارپوریشن آف انڈیا (سی او این سی او آر ) نے 98 ہوادار آئیسولیٹیڈ کنٹینر حاصل کئے ہیں، جو بطورخاص پھلوں اور سبزیوں کے نقل و حمل کیلئے حاصل کئے گئے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More