16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی ریلوے میں صاف ستھرے اور معیاری کھانے کی یقین دہانی

Urdu News

نئیدہلی:  لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریر ی جواب میں معلومات فراہم کی گئی کہ بھارتی ریلوے میں کھانا پکانے  کے لئے صفائی ستھرائی اور معیار قائم رکھنے کے مقصد سے صرف پینے کا پانی  استعمال  کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ بھارتی ریلوے نے مسافروں  کو صاف ستھرا اور معیاری کھانا فراہم کرنے کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں:

  1. بنیادی باورچی خانے اور کچن یونٹوں کوجدید ترین بنایا گیا ہے۔آئی آر سی ٹی سی معیاری کھانا تیار کرنے کے لئے نئی طرح  کی رسوئیاں قائم کررہا ہے اور موجودہ رسوئیوں کو جدید بنارہا ہے۔رسوئی سے متعلق سرگرمیوں پر مرکزی طور پر نظر رکھنے کے کام کو یقینی بنانے کے لئے بنیادی رسوئیوں یا کچن یونٹوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔آئی آر سی سی ٹی کی ویب سائٹ کے ذریعہ بنیادی رسوئیوں  کے بلارکاوٹ کام میں ارتباط  قائم کیا گیا ہے۔
  2.  خوراک کی حفاظت  کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے بھارت کی خوراک کی حفاظت اور معیارات سے متعلق اتھارٹی  (ایف ایس ایس اے آئی ) کی طرف سے جاری کیا گیا سرٹیفکیٹ لازمی ہے ۔یہ سرٹیفکیٹ  ہر کیٹرنگ یونٹ کے کھانے کی حفاظت سے متعلق  افسران کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے۔کھانے کی حفاظت اور اس کی صفائی ستھرائی سے متعلق طور طریقوں پر گہری نظر رکھنے کے لئے کچن  یونٹوں  میں  کھانے کی حفاظت کے نگراں مقرر کئے گئے ہیں۔ کھانے کی حفاظت  سے متعلق افسران اور سپر وائزروں کے ذریعہ حاصل کئے گئے کھانے کے نمونے ،کھانے کی حفاظت  اور معیار سے  متعلق قانون کے تحت تجزیہ اور جانچ کے لئے منسلک  لیباریٹروں  کو بھیجے جاتے ہیں ۔ کھانے کے غیر اطمینان بخش  نمونے پائے جانے کی صورت میں  جرمایہ عائد کیا جاتا ہے اور کھانے کی حفاظت ومعیار سے متعلق 2011  کے مطابق  قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔
  3. پینٹری کار اورکچن یونٹوں میں  کھانے کے معیار اور صفائی ستھرائی کی جانچ  تیسرے فریق آڈٹ کے ذریعہ کرائی جاتی ہے۔صارفین کے اطمینان سے تعلق سروے بھی تیسری فریق ایجنسیوں کے ذریعہ کرائے جاتے ہیں۔
  4. خوراک کی حفاظت  سے متعلق افسران سمیت ریلوے افسران ، لگاتار اور اچانک  معائنے کرتے رہتے ہیں۔یہ معائنے کرنے لئے زونل ریلوے کا محکمہ  تفصیلی ہدایات / رہنما خطوط جاری کرتا رہتا ہے۔
  5. کیٹرنگ سروس پر نظر رکھنے اور اس کی نگرانی کرنے  کا کام مرکزی کیٹرنگ  سروس    کا کام مانیٹرنگ سیل ( سی ایس ایم سی )     کے ذریعہ کیا جاتا ہے جس کا ٹول فری نمبر 1800-111-321,آل انڈیا ہیلپ لائن نمبر 138  ، ٹوئٹیر ہینڈل سی  پی جی آر اے ایم ایس ، ای میل اور ایس ایم ایس پر مبنی شکایات کا ازالہ ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More