20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی ریلوے نے اپنے اثاثوں پر نظر رکھنے ان کی دیکھ بھال کرنے اور ان کا بندوبست کرنے کے لیے جی آئی ایس پورٹل کے استعمال کا منصوبہ تیار کیا۔

Urdu News

نئی دہلی۔  بھارتی ریلوے  کے پاس زمین سمیت  بہت سے اثاثے ہیں،  جن پر مؤثر طور پر نظر رکھے جانے، ان کا بندوبست کیے جانے اور ان کی دیکھ بھال کیے جانے کی ضرورت ہے۔ ریلوے کی کارکردگی  وسیع کام کاج  پر مبنی ہے، جس کے لیے اثاثوں کی جی آئی ایس نقشہ بندی کو  اس کی بہتر دیکھ بھال کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

بھارتی ریلوے کے تمام اثاثوں کی نقشہ بندی کی جائے گی اور اسے بھارتی ریلوے کے جی آئی ایس پورٹل کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بھارتی ریلوے کے اثاثوں کی جی پی ایس پر مبنی نقشہ بندی کا کام جاری ہے، جس میں زمینی اثاثے اور جی آئی ایس پلیٹ فارم بھی شامل ہے۔ امید ہے کہ یہ کام دسمبر 2018 تک مکمل ہوجائے گا۔  ریلوے سے متعلق معلومات کے نظام کے مرکز (سی آر آئی ایس) کےساتھ  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں اور سی آئی آر ایس اس ایپلی کیشن کو تیار کررہی ہے۔  اس ایپلی کیشن میں بھارتی ریلوے کے زمین سے متعلق منصوبے ، سیٹلائٹ کی تصویروں کے جائزے کے لیے دستیاب ہوں گے۔  سیٹلائٹ کے ذریعے یہ تصویریں اسرو  کے بھوون پلیٹ فارم سے لی جارہی ہے۔ ریلوے کی وزارت اور اسرو کے درمیان مفاہمت نامے پر مختلف مرحلوں میں باہمی تعاون کے لیے دستخط کیے گئے ہیں۔  جی آئی ایس پورٹل تیار ہوجانے کے بعد یہ ممکن ہوجائے گا کہ  اسٹیشن کے چاروں طرف تازہ ناجائز قبضوں کی شناخت کرلی جائے۔ یہ کام اس طرح ممکن ہوگا کہ اسرو لگاتار وقفوں کے ساتھ تازہ تصویریں لیتی رہتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More