بھارتی ریلوے نے دنیا میں بہترین ریلوے نیٹ ورک کی صف میں خود کو شمار کرانے کی غرض سے اپنے مسافروں کو عالمی درجے کی سہولتیں فراہم کرانے کا عہد کررکھا ہے۔ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے اور مسافروں کو خوشگوارسفر کا تجربہ کرانے کےلیے بھارتی ریلوے نے سووچھ بھارت، سووچھ ریلوے پہل قدمی کے تحت بہت سارے اقدامات کیے ہیں، جن میں سے چند اہم اقدامات یہ ہیں۔
* 2019-20 کے دوران 49487 حیاتیاتی لحاظ سے مناسبت رکھنے والے بیت الخلا 14916 سواری ڈبوں میں لگائے گئے۔ اس طریقے سے 68800 سے زائد سواری ڈبوں میں 245400 سے زائد بائیو ٹوائلٹ لگائے جاچکے ہیں۔ یعنی 100 فیصد بنیاد پر احاطہ کیا جاچکا ہے۔
* 2اکتوبر2019 سے، یعنی مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی سے پلاسٹک سے تیار کسی بھی شئے کا استعمال نہیں۔
* ریلوے کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت ریلوے کو سووچھ منصوبہ عمل کے نفاذ کے ذمہ دار ایک وزارت کےلیے بہترین کوشش کرنے والی وزارت کا درجہ دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں 6ستمبر 2019 کو صدر جمہوریہ نے ایوارڈ بھی دیا تھا۔
* 2ہزار ریلوے اسٹیشنوں کو 2019-20 میں آئی ایس او 14001 کے سلسلے میں ماحولیاتی انتظام نظام کے نفاذ کی سند دی گئی ہے۔
* مربوط میکانائزڈ صفائی ستھرائی کی سہولتیں اب 953 اسٹیشنوں پر دستیاب ہیں۔
* مسافر صفائی ستھرائی کے میعارات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں اور ان کی نظر میں ان تمام امور کا کیا مقام ہے۔ اس کا تعین کرنے کے لیے 407 اسٹیشنوں کے برخلاف 2019-20 میں 720 اسٹیشنوں پر معیارات کا تعین کرنے کے لیے آزادانہ تھرڈ پارٹی جائزے کا اہتمام کرایا گیا۔
* راجدھانی، شتابدی، دورنتو اور دیگر اہم دور دراز کا سفر طے کرنے والی میل/ ایکسپریس ریل گاڑیوں سمیت 1100 سے زائد ریل گاڑیوں میں آن بورڈ کیپنگ ہاؤس سروس (او بی ایچ ایس) کی سہولت فراہم کی گئی ہے، تاکہ سواری ڈبے کے ٹوائلٹ، گزرگاہیں اور مسافروں کے ڈبے ریل گاڑی کے سفر کے دوران ہی صاف کیے جاسکیں۔
1660 سے زائد جوڑی ریل گاڑیوں پر احاطہ کرنے کے لیے کوچ متر کے مطالبے پر ایس ایم ایس کے ذریعے او بی ایچ ایس خدمت فراہم کی جاتی ہے۔
* میکانائزڈ دھلائی کا انتظام کیا جارہا ہے، تاکہ واشنگ لائن کی کوالٹی بہتر بنائی جاسکے۔
* پلاسٹک کی شکل میں جمع ہونے والے کچڑے کو کم کرنے، ری-سائیکل کرنے اور اسے ٹھکانے لگانے کا کام اسٹیشنوں پر ماحولیات دوست طریقے سے کیا جارہا ہے۔
* پلاسٹک بوتل کرشنگ مشینوں کی تنصیب کے لیے جامع پالیسی رہنما خطوط زونل ریلوے کے ذریعے وضع کیے گیے ہیں۔ فی الحال315 پی بی ایم سی 200 ریلوے اسٹیشنوں پر نصب کی جاچکی ہیں۔
* آٹومیٹک کوچ واشنگ پلانٹ (اے سی ڈبلیو پی) 2019-20 میں آٹھ مقامات پر نصب کیے جاچکے ہیں۔
* 29 اسٹیشنوں پر 2019-20 میں خود کار طور پر پانی بھرنے کا فوری انتظام فراہم کرایا گیا ہے، تاکہ اسٹیشنوں پر پانی بھرنے کے عمل میں صرف ہونے والے وقت میں تخفیف لائی جاسکے۔