19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی ریلوے کی آئی آر سی ٹی سی اور ایس بی آئی کارڈ نے رو پے پلیٹ فارم پر کو-برانڈیڈ کنٹیکٹ لیس کریڈٹ کارڈ لانچ کیا

Urdu News

نئی دہلی، عزت مآب وزیراعظم کے‘ آتم نربھر بھارت’، ’ڈیجیٹل انڈیا’ اور ‘ میک ان انڈیا’ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور ‘آتم نربھر بھارت’ کے لئے عظیم خود انحصاری حاصل کرنے اور پوری دنیا کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ رابطہ بنانے کے، عزت مآب ریلوے اور صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل کے مشن کو پورا کرنے کی سمت میں ایک اور پہل کرتے ہوئے آئی آر سی ٹی سی اور ایس بی آئی کارڈ نے مل کر روپے پلیٹ فارم پر اپنا نیا کو -برانڈیڈکنٹیکٹ لیس کریڈٹ کارڈ لانچ کیا۔ اِس نئے کریڈٹ کارڈ کو آج ریل اور صنعت و تجارت کے وزیر عزت مآب جناب پیوش گوئل نے قوم کے لئے وقف کیا۔

اس موقع پر ریل اور صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہم ریلوے کو ‘ میک ان انڈیا’ پہل کے ساتھ سبھی شعبوں میں آتم نربھر بنانے کے لئے مضبوطی سے پابند عہد ہیں جیسا کہ عزت مآب وزیراعظم کا خواب ہے۔ انہوں نے کہاکہ روپے پلیٹ فارم پر کام کرنے والا آئی آر سی ٹی سی، ایس بی آئی کو-برانڈیڈ کارڈ، ریلوے کے توسط سے کی گئی ‘ میک ان انڈیا’ سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔

صارفین کو لین دین کا ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے آج جاری کیا گیا نیا روپے کریڈٹ کارڈ نیئر فیلڈ کمیونکیشن (این ایف سی)، تکنیک سے لیس ہے۔ اس سےصارفین، پی او ایس مشینوں پر کارڈ کو ٹیپ کر  کےاپنے لین دین کے عمل میں تیزی لا سکتے ہیں، اس میں کارڈ کو سوائپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اس کارڈ کو کثرت سے ریل سے سفر کرنے والے مسافروں کو انعام سے نوازنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نیا کو-برانڈیڈ کریڈٹ کارڈ ریل مسافروں کو خردہ، غذا اور تفریح کے ساتھ ساتھ لین دین  کی رقم میں رعایت پر خصوصی فائدے کے ساتھ ساتھ ریل مسافر  کو زیادہ سے زیادہ بچت فراہم کرتا ہے۔

کارڈ ہولڈرز کو آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ سے فرسٹ کلاس اے سی، سکنڈ کلاس اے سی، تھرڈ اے سی ،ایگزیکیوٹیو چیئر کار اور اے سی چیئر کار کی بکنگ کرنے پر مجموعی کرائے کی 10فیصد رقم واپس کر دی جائے گی۔ اس کارڈ کا استعمال کرنے پر آن ٹرانزیکشن فیس معافی (لین دین کی رقم کا ایک فیصد)،  ایک فیصد ایندھن سَر چارج چھوٹ اور ایک سال میں ریلوے اسٹیشنوں پر 4 پریمیئم لاؤنج کا مفت استعمال (فی سہ ماہی ایک)، کرنے کی سہولت ملے گی۔ کارڈ کے صارفین کو کم از کم خرچ کے ساتھ کارڈ کو ایکٹیو کرنے پر 350بونس ریوارڈ پوائنٹس حاصل ہوں گے۔ صارفین آئی آر سی ٹی سی کی ٹکٹ ویب سائٹ سے ٹرین ٹکٹ خریدتے وقت جمع کئے گئے ان ریوارڈ پوائنٹس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ریل سفر پر بچت کے علاوہ، آئی آر سی ٹی سی، ایس بی آئی کارڈ آن لائن شاپنگ پورٹلس کے لئے بھی کئی فائدے فراہم کراتا ہے۔صارف ای-کامرس سائٹوں پر خریداری کرتے وقت دی گئی رعایت  کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

روپے کی بڑھتی بازار حصص اور بھارتی صارفین کے درمیان مقبولیت حاصل کرنے کے ساتھ روپے پاورڈ آئی آر سی ٹی سی، ایس بی آئی کو –برانڈیڈ کریڈٹ کارڈ روپے صارفین کو خریداری کا ایک بہتر تجربہ فراہم کرنے کی سمت میں ایک اور قدم ہے۔

نئے کو-برانڈیڈ کریڈٹ کارڈ ‘ ڈیجیٹل انڈیا’ کی پہل کو بڑھاوا دینے کیلئے آئی آر سی ٹی سی، ایس بی آئی کارڈ اور روپے کی عہد بستگی کو مضبوطی فراہم کرتا ہے تاکہ ڈیجیٹل انڈیا سے متعلق اقدامات کو بڑھاوا دیا جا سکے۔ اس کا مقصد سبھی ریل مسافروں ایک محفوظ، سہل اورمزید بہتر سفری احساس کرانا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More