نئی دلّی ، بھارتی ریلوے نے مشین سے ٹریک کے بہتر رکھ رکھاؤ کے لئے جدید ترین تین نئی مشینیں 09-3 ایکس ڈائنیمک ٹیمپنگ ایکسپریس ریلوے میں شامل کی ہے ۔ ان مشینوں کا افتتاح فرید آباد میں ریلوے بورڈ کے ممبر انجینئرنگ شری ایم کے ایم گپتا نے جھنڈی دکھاکر کیا ۔ بھاری کثافت والے روٹوں پر تعیناتی کے لئے بھارتی ریلوے کے ذریعے 874 ٹریک رکھ رکھاؤ مشینوں کے موجودہ بیڑے میں اگلے 6 ماہ کے دوران ایسی 7 میشنوں کو شامل کئے جانے کا منصوبہ ہے ۔
27 کروڑ روپئے کی لاگت کی یہ مشین 09-3 ایکس ڈائنیمک ٹیمپنگ ایکسپریس ، مختلف کاموں ، جنہیں اب تک مختلف مشینوں کے ذریعے کیا جاتا رہا ہے ، سے متعلق جدید ترین اعلیٰ آؤٹ پُٹ ٹیمپنگ مشین ہے ۔ یہ ٹریک کے پری اور پوسٹ جیومیٹری کی پیمائش کرسکتی ہے، مطلوبہ جیومیٹری کے لئے ٹریک کی بحالی ، ایک ساتھ تین سلیپروں کو ٹیمپ کر سکتی ہے ۔ ٹمپنگ کے بعد ٹریک معیار کو مستحکم کر سکتی ہے اور ان کی پیمائش کر سکتی ہے ۔ یہ الگ سے کسی اسٹیبلائزیشن مشین کی ضرورت کو ختم کر دیتی ہے ، جس سے آپریٹنگ اخراجات کم ہوتے ہیں اور ٹریک پوزیشن وقت میں کمی آتی ہے ۔ یہ مشین محفوظ نقل و حمل کے لئے ٹیمپنگ کے بعد لوز اسٹون بلاسٹ کو وائبریٹ اور کمپیکٹ کرے گی ۔ ان مشینوں کا میک اِن انڈیا پروگرام کے تحت بھارت میں بنایا جائے گا ۔ اگلے تین برسوں کے دوران ریل رکھ رکھاؤ بیڑے میں ایسی 42 اور مشینوں کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ اس سے بھارتی ریل میں پٹریوں کے رکھ رکھاؤ میں حفاظت ، بھروسہ اور اقتصادی بہتری آئے گی ۔ ایسے رکھ رکھاؤ کے بعد پٹریوں کے معیار کے طبعی پیمائش کی ضرورت بھی ختم ہو جائے گی ۔
Tamper + Stabilizer + Post Tamping Parameters = 09-3XDynamic
بھارتی ریل نے 2024 ء تک پٹریوں کی جانچ ، نگرانی ، ریلنگ اور رکھ رکھاؤ کے مکمل میکنزم کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ریلوے بورڈ نے ٹریک مشین کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جناب اے کے کھنڈیلوال اور پلاسر انڈیا کے ایم ڈی ، سیگ فرائیڈ فنک بھی فرید آباد میں ان مشینوں کی جانچ اور کمشننگ کے دوران موجود تھے ۔