نئی دہلی، بھارتی فضائیہ کا بہت کم وزن والا طیارہ وائرس ایس ڈبلیو -80 آج تقریبا دوپہر 12 بجے جورہاٹ کے فضائیہ کے اڈے سے معمول کی اُڑان بھرنے کے فورا بعد گرکر تباہ ہوگیا۔
اس حادثے میں دو پائلٹ ، ونگ کمانڈر جے جیمس اور ونگ کمانڈر ڈی وتس شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے کورٹ آ ف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔