15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے سے برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ

Urdu News

نئی دہلی، دنیا کے تیز تر سپرسونک کروز میزائل برہموس نے 22نومبر 2017 کو اس وقت ایک تاریخ رقم جب اس نے بھارتی فضائیہ کے جنگی جہاز سخوئی -30 ایم کے-1 سے داغ کر خلیج بنگال کے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بناکر پہلی مرتبہ کامیاب تجربہ کیا۔ اس میزائل کو سخوئی-30 سے داغا گیا اور دو مرحلے والے میزائل کے انجن نے متوازی طور پر خلیج بنگال کے سمندر میں مقررہ نشانے کو اڑادیا۔

سخوئی-30 ایم کے -1 سے  بھارتی میزائل برہموس کو داغ کر کئی شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس میں بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں قابل قدر اضافہ ہوگا۔ ایئر لانچڈ کروز میزائل (اے ایل سی ایم)  ڈھائی ٹن وزنی میزائل ہے اور یہ بھارت کے سخوئی -30 جنگی جہاز میں تعیناتی کا سب سے بھاری ہتھیار ہے۔ ایچ اے ایل پہلے ہی ہتھیاروں کے لانے لے جانے کی اجازت حاصل کرچکا ہے۔ ایچ اے ایل نے اسے ہتھیاروں کے استعمال کے قابل بنانے کیلئے کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ برہموس عالمی سطح کا ایک ایسا ہتھیار ہے جو نہ صرف زمین، سمندر بلکہ ہوا سےبھی داغا جاسکتا ہے۔

وزیردفاع محترمہ نرملاسیتارمن نے اس شاندار کامیابی کیلئے ڈی آر ڈی او اور برہموس کو مبارک باد دی ہے۔ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ایس کرسٹوفر اور دفاعی محکمے کے سکریٹری، سائنسدانوں اور ان کی مدد کرنے والوں کو مبارک باد دی ہے۔

ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر ایس کرسٹوفر، دفاعی تحقیق وترقی کے محکمے کے سکریٹری نے اس طرح کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارک باد دی ہے۔

میزائل داغے جانے کا مشاہدہ برہموس کے ڈی جی  ڈاکٹر سدھیر مشرا  برہموس ایرواسپیس کے  سی ای او اور ایم ڈی، بھارتی فضائیہ کے سینئر عہدیداروں، سائنسدانوں اور دیگر افسران نے کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More