نئی دلّی: جنوری ؍ ایر مارشل ایس بی دیو ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایم ، وی ایس ایم ، اد ڈی سی نے آج فضائیہ کے صدر دفاتر میں فضائیہ کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل آج صبح امر جوان جیوتی ، انڈیا گیٹ پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ فضائیہ کے صدر دفاتر ( وایو بھون ) پہنچنے پر ایر مارشل موصوف کو روایتی گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔
ایر مارشل ایس بی دیو کو 15 جون ، 1979 کو بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کے طورپرکمیشن ملا تھا ۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اورڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ، ویلنگٹن سے فارغ التحصیل ہیں ۔ وہ ایف س ایل ( فائٹرکمبیٹ لیڈر) ہیں اور ’’ کیٹ اے ‘‘کے حامل ماہر پرواز انسٹرکٹر ہیں جو 3800 گھنٹے کی آپریشنل اور تربیتی پروازوں کا ریکارڈ رکھتے ہیں ۔
ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کی جانب سے انہیں پرم وششٹ سیوا میڈل ، اتی وششٹ سیوا میڈل ، وایو سیوا میڈل ، وششٹ سیوا میڈل اورا ے ڈی سی سے نوازا جا چکا ہے ۔
ان کی شادی محترمہ انجنا دیو سے ہوئی ہے ۔ ان کا ایک لڑکاہے جو کہ بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ ہے ۔ ایر مارشل دیو کوپڑھنے کابہت شوق ہے اور وہ تخلیق طبع زاد تحریروں اور تکنالوجی میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔
9 comments