17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی فوج کے سربراہ نے پرم ویر چکر ایوارڈ یافتگان پر لکھی گئی کتاب ’پرم ویر پروانے‘ کا اجراء کیا

Urdu News

نئی دہل: ؍بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وپن راوت نے کو پرم ویر چکر ایوارڈ یافتگان پر لکھی گئی ایک کتاب ’پرم ویر پروانے‘ کا اجراء کیا۔ اس کتاب میں 1947 سے لے کر 1965 تک کے پرم ویر چکر ایوارڈ یافتگان کی بہادری کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ڈاکٹر پربھا کرن جین نے تحریر کی ہے اور اسے میدھا بکس نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب میں 11مختصر کہانیاں ، نظمیں اور نغمے شامل ہیں، جو ان جنگوں کی تاریخ پر روشنی ڈالتی ہے ، جن کے دوران بہادر فوجیوں نے اپنی جانیں نچھاور کیں اور مادر وطن کی حفاظت کے لئے جنگ کے دوران دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انتہائی بلند حوصلگی اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

یہ کتاب پیپربیک اور کافی ٹیبل بک فارمیٹ میں دستیاب ہے اور اس کا دوسرا حصہ جلد ہی جاری کیا جائے گا۔بھارت کے متعدد اداروں نے ادب اطفال کے شعبے میں ڈاکٹر پربھا کرن جین کے تعاون کا اعتراف کیا ہے۔انہیں ہندی اکیڈمی کی طرف سے تین مرتبہ بال ساہتیہ سمّان اور بال و کشور ساہتیہ سمّان سے نوازا جا چکا ہے۔ ان کی اب تک 15 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ مصنفہ نے کم عمر قارئین کو ذہن میں رکھتے ہوئے سہل اور صاف زبان کا استعمال کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More